Wednesday, 11 June 2025

منقبت در شان عالی قدر حضور صدر الدین ابوالفتح شیخ الاسلام حضرت خواجہ سید محمد بندہ نواز گیسو دراز علیہ الرحمہ والرضوان گلبرگہ شریف ---------------------شاہ من سلطان عالم سیدی بندہ نواز بندہ عاجز منم شاہا مرا کن سرفراز بندہ حق بندہ پرور بندہ گر بندہ نواز حضرت سید محمد خواجہ گیسو دراز نیست کعبہ در دکن جز درگہ گیسو دراز بادشاہ دین و دنیا تا ابد بندہ نواز شاہ من سلطان عالم سیدی بندہ نواز بندہ عاجز منم شاہا مرا کن سرفراز آپ کے دربار کی عظمت کے ہیں کیا اعلیٰ راز خم ہیں شاہان زمانہ کے سر عجز و نیاز آپ کے مرشد کا ہے فرمان اے گیسو دراز جو عقیدت آپ سے رکھے ہوا وہ پاکباز شاہ من سلطان عالم سیدی بندہ نواز بندہ عاجز منم شاہا مرا کن سرفراز آپ ہمنام نبی ، نور چراغ دہلوی آپ سادات حسینی آپ اولاد علی جھولیاں بھر دو ہماری صدقہ آل نبی آج بھی تقسیم کرتے ہیں مرے بندہ نواز شاہ من سلطان عالم سیدی بندہ نواز بندہ عاجز منم شاہا مرا کن سرفراز آسمان چشتیہ کے نیر تاباں ہیں آپ معرفت کے ، آگہی کے ، علم کے سلطاں ہیں آپ صاحب زہد و ورع ہیں صاحب عرفاں ہیں آپ آپ کے انوار سے گلبرگہ ہے مثل حجاز شاہ من سلطان عالم سیدی بندہ نواز بندہ عاجز منم شاہا مرا کن سرفراز آپ کے در پر چلے آتے ہیں سب شاہ و گداآپ کا در ہے در جود و سخا فیض و عطا شان عالی دیکھ کر ہر ایک بندہ کہہ اٹھا آپ ہیں محمود اور میں آپ کا بندہ ایاز شاہ من سلطان عالم سیدی بندہ نواز بندہ عاجز منم شاہا مرا کن سرفرازنذرانہ عقیدت از:: بندہ بارگاہ بندہ نواز حضور سراج العاملین مولانا محمود الحسن رضوی قادری چشتی نظامی نقشبندی سہروردی مالیگاؤں 7588792786ناشر ؛ شہزادہ سراج العاملین محمد ذوالفقار رضا 9595078695

السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ 

محترم حضرات 
یہ منقبت شریف حضور صدر الدین ابوالفتح شیخ الاسلام و المسلمین حضرت خواجہ سید محمد بندہ نواز گیسو دراز علیہ الرحمہ گلبرگہ شریف کی شان میں لکھی گئی ایک نہایت اعلی درجے کی منقبت ہے 
اس کا سب سے پہلا شعر حضور بندہ نواز کی جالی مبارک پر بھی تحریر ہے 
اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے میں نے دیگر چار اشعار کہے ہیں 
اور اسے مسائل شرعیہ گروپ کے منتظم اعلیٰ جناب محمد صہیب رضا رزمی صاحب نے کمپیوٹر پر کمپوز کر کے بہترین طریقہ سے سجایا ہے 
جناب رزمی صاحب 
مسائل شرعیہ گروپ کی جانب سے اجارہ ویب سائٹ اور اجارہ گروپ بھی چلاتے ہیں 
آپ حضرات بھی اس گروپ سے فائدہ اٹھائیں اور ہم سب کو اپنی دعائے خیر میں یاد رکھیں 
آمین 
فقط 
بندہ بارگاہ بندہ نواز 
فقیر محمود الحسن قادری رضوی چشتی نظامی نقشبندی سہروردی مالیگاؤں 
7588792786