Wednesday, 23 January 2019

تبصرہ بر مجربات محمود

مجربات محمود
روحانیت کا سر چشمہ
مبصر : ڈاکٹر سید شجاعت علی قادری
اسلامی ریسرچ اسکالر
سرسید ہائی اسکول شہادہ 9423194786

کسی مختصر کتاب کو لکھنا غالباً جوئے شیر لانے کے برابر ہے ـ چہ جائیکہ ایک ضخیم کتاب کو عوام نہیں بلکہ خواص کی عدالت میں پیش کرنا ـ یقیناً یہ بڑی پامردی کا کام ہے
اس وقت میرے پیش نظر پیر طریقت روحانی عامل حضرت مولانا محمود الحسن قادری رضوی   جن کو چاروں سلاسل کی اجازت و خلافت حاصل ہے  کی تالیف و تصنیف مجربات محمود ہے
کتاب پر نظر پڑتے ہی سبحان اللہ و ماشاء اللہ  وردِ زبان ہو جاتا ہے ـ کتابیں تو بہت پڑھی اور دیکھی ہیں ـ لیکن اس کی بات ہی کچھ اور ہے
پوری کتاب  دبیز و گلیز کاغذ  آرٹ پیپر   پر ڈیجیٹل کلر میں نہایت خوش رنگ و دیدہ زیب شائع کرنا مصنف کا ایک شہکار کارنامہ ہی کہلائے جانے کا مستحق ہےـ جسقدر دیدہ زیب شائع ہوئی ہے مضامین اور عنوانات بھی اس سے کہیں بڑھ کر ہیں ـ اس با برکت کتاب کی تقریظ  حضرت مفتی سید آصف اقبال صاحب مصباحی اور استاد الاساتذہ قاضی اہلسنت حضرت مفتی واجد علی یارعلوی صاحب نے تحریر فرمائی ہےـ جب کہ پیر طریقت حضرت سید مظفر حسین فدائی صاحب رامپوری اور بزرگ صوفی شاعر حضرت غازی امان الله صاحب نے کتاب کے ساتھ ساتھ مصنف کے حالات زندگی پر بھی اجمالی روشنی ڈالی ہےـ اور جناب صوفی شمس الضحی اسرائیل صاحب نے مقدمہ تحریر فرما کر گویا کہ کتاب میں چار چاند لگا دیا ہےـ. کتاب کے ٹائٹل پر ہی حضور خواجہ بندہ نواز گیسو دراز علیہ الرحمۃ کے روضہ مبارک کی تصویر کسی خاص بات کی طرف اشارہ کرتی ہےـ اور وہ اشارہ اس وقت کھل جاتا ہے جب اندرونی ٹائٹل پر نظر پڑتی ہے کہ یہ کتاب حضور خواجہ بندہ نواز گیسو دراز علیہ الرحمہ کے اشارہ غیبی پر تصنیف کی گئی ہےـ کتاب میں کئی جگہ اس کا برملا اظہار ملتا ہے
کتاب پڑھتے ہوئے اکتاہٹ محسوس نہیں ہوتی کیونکہ اس کتاب میں نئے نئے عنوانات سے صرف قرآنی آیات کے ذریعے روحانی علاج کی طرف رہنمائی کی گئی ہےـ. جو اگر ایک طرف خواجہ بندہ نواز کی زندہ کرامت کہی جائے تو بے جا نہ ہو گا ـ وہیں دوسری طرف صاحب کتاب کی قرآن کریم سے محبت و عقیدت کی گواہی و شہادت دیتی ہوئی نظر آتی ہے ـ صاحب کتاب نے بار بار جس چیز کی طرف تاکید کی ہے ـ وہ صرف محسوس کرنے والے ہی سمجھ سکتے ہیں کہ مسلمان اپنا رشتہ روحانیت صرف قرآن سے جوڑیں تقوی کو اپنا شعار بنائیں ـ نمازوں کے پابند بنیں ـ علماء اور مدارس کے طلباء سے رابطہ بڑھائیں ـ غرباء و یتامی بیوہ و مساکین کی امداد و داد رسی کریں ـ اس کتاب میں واقعی بہت قیمتی و مجرب عملیات مندرج ہیں جن پر عمل کر کے ہم خود اپنے مسائل کو حل کر سکتے ہیں
گھریلو خواتین اگر اس کتاب کا مطالعہ کریں تو ڈھونگی عاملین کے جال سے محفوظ رہ سکتے ہیں
علماء و روحانی عاملین اگر اس کتاب کا مطالعہ کریں تو خدمت خلق کے ایک بہترین اور کار آمد شعبہ کے طور پر اسے کام میں لا سکتے ہیں
غرض کہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے اس کتاب سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں
یہ کتاب عوام ہوں یا خواص ہر ایک کیلئے یکساں طور پر مفید ہے
کتاب کے مشمولات پر بھی گفتگو ہو جائے تو بہتر ہو گا
اس کتاب کی ابتدا
بسم الله الرحمن الرحیم کے روحانی عملیات سے کی گئی ہے
پھر کلمہ طیبہ کی اہمیت کو اجاگر کر کے اس سے کیا کیا روحانی عملیات کئے جا سکتے ہیں؟
اس سے کس طرح ہم فائدہ حاصل کر سکتے ہیں؟ اس پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے
پھر لگاتار دیگر قرآنی آیات کا ذکر ہے جن سے ہم روحانی طور پر فوائد حاصل کر سکتے ہیں
اس کتاب میں بچوں سے لے کر بوڑھوں تک کیلئے تمام چھوٹی بڑی جسمانی و مخرب اخلاق کمزوریوں و خرابیوں کا ذکر ہے اور ان کے روحانی علاج قرآنی آیات اور بزرگان دین کے اعمال و وظائف کی روشنی میں بتائے گئے ہیں
یہ کتاب روحانیت و تصوف کا سر چشمہ ہے
کتاب کے مطالعہ کے بعد یہ بات بالکل واضح ہو جاتی ہے کہ مصنف نے اپنے مجرب عملیات کو صرف الله تعالی  و رسول صلی الله علیہ وسلم کی رضا کیلئے بتایا اور عمدہ طریقے پر شائع کیا ہے
جو مصنف کے خلوص و للہیت کی گواہی کے ساتھ ساتھ ان کی تبحر علمی کا اعتراف کرتے ہیں
واقعی  ابھی  زمانہ  ایسے مخلص افراد سے خالی نہیں ہوا ہے 
پوری کتاب میں روحانی علاج کے نام پر ڈھکوسلے بازی سے منع کیا گیا ہے
بلکہ یوں کہئے کہ اس پر بالکل احسن طریقے سے قدغن لگانے کی ایک کامیاب پہل کی گئی ہے
اور  تقوی و پرہیز گاری اور شریعت پر استقامت کو اولیت دی گئی ہے ـ اس کتاب سے گھر میں یقیناً خیر و برکت کا ایک نیا باب روشن ہو سکتا ہے ـ
اس بامقصد کتاب کی قیمت اگر عام بازاری کتاب کی طرح صرف تجارت کے مقصد سے  ہوتی تو کم از کم ایک ہزار روپئے ہونا چاہئے تھی
کہ واقعی بہت زیادہ خوبصورت اور عمدہ و اعلی  پیمانے پر شائع کی گئی ہے ـ
لیکن اسے تجارت کے مقصد سے نہیں بلکہ صرف روحانیت کے پیاسوں کو روحانی غذا مہیا کرنے کیلئے ایک مستند و معتبر ولی کامل شہنشاہ دکن کے اشارہ اور بشارت پر تصنیف کی گئی ہے
جو مصنف کے پتے سے بآسانی منگوائی جا سکتی ہے
کتاب کی اہمیت و افادیت کے پیش نظر 500 روپئے کوئی معنی نہیں رکھتا
کتاب منگوانے کیلئے
مولانا محمود الحسن قادری رضوی
گھر نمبر ۲۹ سروے نمبر ۱۰۱ فارمیسی نگر مالیگاؤں
ضلع ناسک 423203
مصنف کا موبائل نمبر 7588792786
اس نمبر کے  وہاٹس ایپ پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے

منقبت حضور بندہ نواز علیہ الرحمہ

السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ  محترم حضرات  یہ منقبت شریف حضور صدر الدین ابوالفتح شیخ الاسلام و المسلمین حضرت خواجہ سید محمد بندہ نواز...