Wednesday, 23 October 2019

امام احمد رضا

امام احمد رضا

نذرانہ عقیدت بارگاہ امام عشق و محبت مجدد دین و ملت حضور پر نور سراپا سرور محدث بریلوی اعلی حضرت عبدالمصطفی امام احمد رضا قدس اسرارھم

غرق تھے عشق نبی میں صبح و شام  احمد رضا

عمر عشق مصطفی میں کی تمام  احمد رضا

دل محبت کا چمن ہے اس میں کرتے ہیں قیام

سنیوں کے پیشوا میرے  امام احمد رضا

شمع دین مصطفی بن کر گزاری زندگی

عاشقان مصطفی کے ہیں   امام احمد رضا

عشق نبوی کی بدولت دل سے تیرا احترام

بالیقیں کرتے تھے سادات کرام  احمد رضا

اس کو فیضان نبوت کی سند کہہ لیجٸے

ہے فتاوی رضویہ اک فیض عام  احمد رضا


تاقیامت اس کو اب کوٸی مٹا سکتا نہیں

سنیوں کے دل سے تیرا احترام  احمد رضا


آل احمد کے تصدق شاہ برکت کے طفیل

خاندان برکت اللہی کا جام  احمد رضا

مفتی اعظم ہوٸے تھے تیرے سچے جانشیں


تاجدار اہلسنت مشک فام
 احمد رضا

تو امام  نعت گویاں شارح ام الکتاب

آج بھی مقبول ہے تیرا کلام احمد رضا

زندگی کا یہ سلیقہ قبر میں بھی  لے گٸے

ذکر سرکار مدینہ پر قیام احمد رضا

دین کی تجدید کی نہج نبوت کی طرح

اپنے ہم عصروں میں تھے عالی مقام احمد رضا

قابل صد رشک ان کی زندگی محمود تھی

عمر بھر کرتے رہے امت کا کام احمد رضا


ترسیل محبت بموقع عرس اعلی حضرت امام احمد رضا علیہ الرحمة

روحانی عامل پیر طریقت مولانا محمودالحسن قادری رضوی چشتی سہروردی نقشبندی مالیگاٶں
     7588792786

منقبت حضور بندہ نواز علیہ الرحمہ

السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ  محترم حضرات  یہ منقبت شریف حضور صدر الدین ابوالفتح شیخ الاسلام و المسلمین حضرت خواجہ سید محمد بندہ نواز...