*نفل نماز دوگانہ برائے خیر و برکت*
*عطیہ مخدومی*
یہ عطیہ حضور سراج العاملین سید الکاشفین حضرت مولانا محمود الحسن رضوی قادری چشتی نقشبندی سہروردی صاحب کو بہار شریف میں حضور سیدنا الشیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری علیہ رحمۃ الباری کے مزار پر انوار کی حاضری پر بحالت مراقبہ عطا ہوا ہے
لہٰذا اس دوگانہ کو ادا کر کے اللہ تبارک و تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کریں
اس دوگانہ کے ادا کرنے کا طریقہ یہ ہیکہ
سب سے پہلے
انی وجھت وجھی للذی فطر السموت والارض حنیفا وما انا من المشرکین
ان صلاتی و نسکی و محیای و مماتی للہ رب العالمین
لا شریک لہ وبذلک امرت وانا من المسلمین
بسم اللہ اللہ اکبر
کہہ کر ہاتھ ناف کے نیچے باندھ لیں
پھر ثنا پڑھیں
پھر تعوذ و تسمیہ کے بعد سورہ فاتحہ
بعدہ ایک بار سورہ الم نشرح پڑھیں
اور رکعت پوری کریں
دوسری رکعت میں بعد سورہ فاتحہ مع تسمیہ سورۃ الکوثر کی تکرار کریں
بے حد و بے شمار بار پڑھیں جب خوب اطمینان سے پڑھنے کے بعد طبیعت سیر ہو جائے تو دوسری رکعت کی تکمیل کریں
قعدہ میں التحیات اور درود ابراہیم اور دعاء ماثورہ پڑھ کر سلام پھیر دیں
اور اس نماز کا ثواب حضور مخدوم بہار علیہ الرحمہ کی بارگاہ میں اور حضور سیدنا الشیخ سید محمد البغدادی ( امجھر شریف) علیہ رحمۃ الھادی کی بارگاہ میں نذر پیش کریں
اس طرح یہ دوگانہ برائے خیر و برکت ادا کریں
جو حضرات بے برکتی کا شکار ہیں
جن کے گھروں میں خیر و برکت مفقود ہے
کمائی کرتے ہیں لیکن پھر بھی بچت نہیں ہو پاتی
روپیہ پیسہ فضول اخراجات میں ضائع ہو جاتا ہے
ایسے حضرات اس دوگانہ کو ادا کر کے اللہ کریم کی رحمتوں سے شاد کام و بامراد ہوں
یہ دوگانہ وہ حضرات بھی ادا کر سکتے ہیں جن کے گھروں میں کوئی کام رکا ہوا ہو اور پورا ہونے کی کوئی سبیل نہ ہو
یا جن کے گھروں میں شادی بیاہ وغیرہ کی کوئی تقریب ہونے والی ہو
یا
جسے حصول ملازمت وغیرہ کیلئے انٹرویو دینا ہو
یا کسی مقدمہ وغیرہ میں حق پر ہونے کے باوجود کامیابی نہ ملتی ہو
غرض کہ کسی بھی کام کی تکمیل کیلئے یہ نفل نماز خیر و برکت کا سر چشمہ ثابت ہو گی ان شاءاللہ
اس نماز کی ادائیگی کے بعد کسی عالم دین کی خدمت کریں اور انہیں کچھ نذر و نیاز پیش کریں
یا کسی یتیم کے سر پر دست شفقت پھیر دیں
نماز کی ادائیگی سے پہلے حضور سراج العاملین سے اجازت حاصل کر لیں
ان کا موبائل نمبر یہ ہے
https://wa.me/917588792786
فقط
خادم روحانیت حافظ و قاری مولانا جمیل احمد برکاتی نظامی
اورنگ آباد بہار