اس ہفتے کا مسئلہ
👇
سلام کے ادھورے الفاظ لکھنا منع ہیں
سلام پورے الفاظ سے لکھنابھی چاہئے اور بولنا بھی
آج کل سوشل میڈیا پر لوگ السلام علیکم لکھنے کی بجائے a/w لکھ کر کام چلانے کی کوشش کرتے ہیں
حالانکہ یہ نہ تو سلام ہے نہ اس کے الفاظ
یہ صرف ایک فارملیٹی ہے
لوگ اس کا جواب بھی اسی انداز میں دیتے ہیں
w/a
ظاہر سی بات ہے جیسا سوال ویسا جواب
یہ دونوں طریقے غلط ہیں
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے
اس کو صراحتاً منع فرمایا ہے کہ نصاری کی طرح سلام نہ کرو کہ ان کا سلام اشارہ کرنا ہے
اور یہ بھی صرف اشارہ ہے نہ سلام ہے نہ سلام کا جواب
اسی طرح بعض لوگ
سلام کرنے میں اس طرح سلام کرتے ہیں
السلام و علیکم
یعنی بیچ میں و کو لکھ دینا یا بولنے میں ادا کرنا
اگر ایسے سلام لکھا جائے یا کیا جائے تو یہ سلامتی کی دعا نہیں
تباہی کی بددعا ہے
اس کا معنی ہوگا
سلامتی ؟ اور تم پر ؟
یعنی یہ بددعا ہے
سب سے بہتر طریقہ یہی ہے جس کی رہنمائی اسلام نے کی ہے
السلام علیکم
اس کے علاوہ دوسرا اور کوئی طریقہ محبوب نہیں
اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہمیں سچائی کے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے
آمین یارب العالمین
تحریر از:
مولانا انصاری محمودالحسن رضوی
No comments:
Post a Comment