از : روحانی عامل پیر طریقت حضرت مولانا محمودالحسن قادری رضوی چشتی نظامی سہروردی نقشبندی
مالیگاؤں
7588792786
قرآن کریم میں الله رب العزت خود بیان فرماتا ہے
کہ ہم اس سے شفا نازل فرماتے ہیں
اور یقیناً قرآن پاک سے مومنین کو شفا ملتی ہے
لہذا اپنی بیماریوں کا علاج دواؤں کے ساتھ ساتھ ان آیات شفا سے بھی کریں تاکہ دوائیں بھی پوری طرح سے اثر انداز ہوں اور ان کا کوئی غلط رد عمل نہ ہو
یا دوائیں بالکل بھی اثر نہ کریں تو ان آیتوں کے طفیل شفا مل جائے
غرض کہ یہ آیتیں حصول شفا کیلئے بہت مؤثر ہیں
ان آیتوں میں بھی الله پاک نے بہت ساری خوبیاں رکھی ہیں
اگر کوئی ان آیات شفا کا عامل بننا چاہتے ہیں تو قمری مہینے کے پہلے اتوار کی نماز فجر کے بعد شروع کریں اور صرف اتوار کو ان آیات کو ایک سو اکیس 121 بار پڑھیں
اور بقیہ چھ دن نماز فجر کے بعد ہی صرف اکیس بار 21 پڑھیں
اس طرح سات ہفتہ پورا کریں
اور آتھویں اتوار یعنی عمل کے پچاسویں دن 371 تین سو اکہتر بار پڑھیں
اور اسی دن تمام بزرگان دین
خصوصاً حضور اشرف الاولیاء مخدوم سمنانی ، حضور مسیح الاولیاء برہانپوری اور حضور بندہ نواز گلبرگہ شریف علیہم الرضوان اور چاروں اقطاب کی بارگاہ میں ایصال ثواب کریں
اس دوران سفر سے پرہیز کریں
سفید کپڑا زیب تن کریں
نماز کی پابندی کریں اگر کسی وجہ سے کوئی نماز قضا ہو جائے تو اسے اسی دن ادا کر لیں
اس دوران جو بھی مریض آئیں ان کا بھی علاج کریں
آیات شفا کو پڑھ کر دم کریں یا کسی چیز پر پڑھ کر دم کریں مثلاً پانی دودھ سبزی یا روٹی وغیرہ پر اور اس مریض کو کھلائیں
انشاءالله مریض شفا یاب ہو گا
کینسر کے مریض کا علاج
کینسر کے مریض کیلئے گیہوں کے دانے پر روزانہ 70 ستر بار پڑھ کر دم کریں اور اس گیہوں کے دانے کو کوٹ کر پانی میں بھگو دیں دوسرے دن اس کا دلیہ ( میتھا یا نمکین یا تیکھا مریض کے حسب ذائقہ ) بنا کر مریض کو تقریباً تین ماہ تک اسی طرح کھلاتے رہیں انشاءالله کینسر جیسے خبیث مرض سے نجات ملے گی
برین ٹیومر کیلئے
اگر کسی کو برین ٹیومر ہو تو ان آیات شفا کو کنویں کے صاف ستھرے پانی پر روزانہ 51 بار پڑھ کر دم کریں اور پینے میں صرف وہی پانی پلائیں
اور مریض کی جو دوائیں ہوں ان دواؤں پر *21* بار پڑھ کر دم کریں
انشاءالله شفا نصیب ہو گی
درد کیلئے
پیٹ کا درد چاہے ریاحی ہو
یا کسی اور وجہ سے ہو
اپینڈس ہو یا السر ہو
درد پسلی ( نمونیا) ہو
عرق النساء ہو یا کمر کا درد ہو
سینے کا درد ہو یا پیٹھ کا درد ہو
کندھے کا درد ہو یا ہاتھ پاؤں کی نسوں کا درد ہو
گھٹنے کا درد ہو یا پنڈلیوں کا درد ہو
آدھے سر کا درد ہو یا پورے سر کا درد ہو
ان تمام امراض میں ایک گلاس پانی میں ایک چٹکی نمک ڈال کر ان آیات شفا کو 11 بار پڑھ کر دم کریں اور مریض کو پلائیں
اسی وقت درد کافور ہو گا اور راحت نصیب ہو گی
'
پتھری کے لئے
اگر کسی کو گردے کی پتھری کا درد ہو تو ان ایات شفا کو 17 بار پڑھ کر مریض پر دم کریں
پتھری کا درد اسی وقت ختم ہو گا
دانت کا درد
اگر کسی کے دانت میں درد ہو تو صرف 5 پانچ بار پڑھ کر مریض پر دم کریں
انشاءالله درد فوراً دور ہو گا
یہ آیات شفا ہر بیماری ہر مرض میں کام آتی ہیں
ان کے ذریعے مریضوں کو شفا یابی نصیب ہوتی ہے
ہر ڈاکٹر ہر حکیم ہر عامل کو ان آیات شفا کو اپنے ورد میں رکھنا چاہئے
اور روزانہ کم سے کم 11 بار پڑھنا چاہئے
ویشف صدور قوم مومنین
( سورہ توبہ )
وشفاء لما فی الصدور و ھدی و رحمۃ للمومنین
( سورہ یونس )
یخرج من بطونھا شراب مختلف الوانہ فیہ شفاء للناس
( سورہ نحل )
وننزل من القرآن ماھو شفاء و رحمۃ لّلمومنین
( سورہ بنی اسرائیل )
واذا مرضت فھو یشفین
( سورہ شعراء )
قُل ھُوَ لِلّذیِنَ آمنُوا ھُدَی وَ شِفَاءُ
( سورہ حٰم سجدہ )
ان آیات کے اعداد بحساب ابجد قمری 11543 ہوتے ہیں
وقت ضرورت ان کا مربع یا مثلث نقش بنا کر مشک و زعفران سے صاف ستھرے کاغذ پر لکھ کر کسی بھی مریض پلایا جا سکتا ہے