از: روحانی عامل پیر طریقت مولانا محمودالحسن رضوی قادری چشتی نقشبندی مالیگاؤں . 7588792786
اس عمل کو جو سحر کا شکار ہیں اور جو ابھی اس کا شکار نہیں ہیں وہ بھی عمل میں لا سکتے ہیں تاکہ اس سے محفوظ رہ سکیں یہ عمل نہایت آسان ہے اور بہت زود اثر ہے ہر قسم کے خطرات سے خالی ہے جو اس عمل کو زندگی میں ایک بار کر لے وہ تا حیات سحر کی نحوستوں سے محفوظ رہے گا خصوصاً سلسلۂ چشتیہ سے منسلک حضرات اس سے بہت زیادہ فائدہ حاصل کر سکتے ہیں یہ عمل حضرت خواجہ سید نظام الدین محبوب الہی علیہ الرحمۃ والرضوان سے منقول ہے نماز فجر کی سنت و فرض کے درمیان سورۂ فاتحہ کی تلاوت اس ترکیب سے کرنا ہے کہ بسم الله الرحمٰن الرحیم کی آخری میم کو زیر کے ساتھ الحمد لله کے الف لام کے ساتھ ملا کر 41 بار 41 دن تک بلا ناغہ پڑھنا ہے اکتالیس دن پورا ہونے کے بعد فاتحہ و نیاز کا اہتمام کر کے تمام اہل سلسلہ چشتیہ کی ارواح کو ایصال ثواب کریں یہ عمل کسی بھی دن شروع کر سکتے ہیں لیکن اگر اس کی ابتدا نوچندی جمعرات سے کیا جائے تو سونے پہ سہاگہ کا کام کرے گا یہ میرا مجرب عمل ہے الحمدلله آج سے پچیس سال پہلے یہ عمل کیا ہوں آج تک ہر قسم کے خطرے سے میں بھی محفوظ ہوں میرے اہل خانہ بھی محفوظ ہیں آپ بھی کیجئے اور سلسلۂ چشتیہ کے اس خزانہ سے مسفیض ہوں اور مجھ فقیر کیلئے دعا کریں
الہی تا بود خورشید و ماہی
چراغ چشتیاں را روشنائی
اگر گیتی سراسر باد گیرد
چراغ چشتیاں ہرگز نمیرد
الحمدللہ مجھے اجازت ھے اس عمل کو کرنے کے لیے
ReplyDelete