Monday, 17 August 2020

سحر یا آسیب کا علاج اور حفاظت

 *سحر یا آسیب کا علاج اور حفاظت*


تحریر منجانب 

روحانی عامل پیر طریقت مولانا محمود الحسن رضوی قادری چشتی نقشبندی سہروردی مالیگاؤں


 

7588792786 



سحروجادو ایسا منحوس ومغضوب منتر ہے کہ اس منتر کے ذریعہ ساحر اچھے بھلے انسان کو ہرمیدان میں تباہ و برباد کر دیتا ہے

سحر وجادو گندے و کالے علم کے ذریعہ کیا جاتا ہے جوشرعا حرام اور کبھی کفر ہے, انہیں خرابیوں کی وجہ سے از روئے حدیث ساحر کی مغفرت و بخشش نہیں -


جو کوئی انسانی طبیعت پر سحر کرتا ہے تو انسان موت و زیست کی کشمکش میں مبتلا ہو جاتا ہے

اگر کاروبار پر کرتا ہے تو چند ہی دنوں میں کاروبار میں گراوٹ آنی شروع ہوجاتی ہے اور کچھ دنوں میں کاروبار چوپٹ ہو جاتا ہے اور سحرزدہ چند دنوں میں ہی مفلس و نادار ہو جاتا ہے


اسی طرح آسیبی معاملہ بھی ہے

آسیبی معاملات اکثر انسان کی شامت اعمال یا ماں باپ کی بد دعاؤں سے یا کسی کا دل دکھانے  یا صفائی ستھرائی کا دھیان نہ رکھنے سے خود بخود ہو جاتے ہیں


جب کسی پر سحر کر دیا جائے یا کوئی آسیبی معاملہ کا شکار ہو جائے تو سحر کی کاٹ کرنا 

 یا آسیب کا دفع کرنا اور محافظت کا کام کرنا ضروری ہو جاتا ہے


سحر کی کاٹ یا دفع آسیب کے بہت سارے عملیات اور طریق عاملین میں رائج ہیں

    اکثر ناقص عاملین اسی کے ذریعے کام کم ,عوام و خواص کو لوٹنے کا کام زیادہ کرتے ہیں

جن کی وجہ سے  کامل عامل اور علماء کی جماعت سے اعتماد اٹھتا جارہا ہے جس سے صحیح لوگ بدنام ہورہے ہیں.

 

 سحر کی کاٹ اور دفع آسیب کیلئے وہی طریقہ معتبر و مستند ہے جو قرآن و حدیث کی روشنی میں ہو اور جس کی شرع نے اجازت دی ہو. 

اور وہ طریقہ مردود ہے جو غیر شرعی عملیات کے ذریعے ہو . اس معاملہ میں علاج کرنے والے اور کرانے والے دونوں گنہگار ہوں گے 


سحر کی کاٹ اور دفع آسیب کا ایک طریقہ یہ بھی ہے جو یہاں تحریر کر رہا ہوں 


مسحور کو یا آسیب زدہ کو سامنے بیٹھا کر 

اول آخر درود پاک پڑھ کر درمیان میں آیت قطب یا آیت غوث سات سات بار پڑھ کر تین بار دم کریں 

اور آیت غوث کو پچیس بار پڑھ کر پانی پر دم کر کے اس پانی کو مسحور کو اکیس دن تک پلائیں 

ان شاءاللہ سحر کی کاٹ ہو جائے گی 

اگر مریض کسی دور دراز مقام پر ہو تو مریض کو سامنے بیٹھا ہوا تصور کر کے یہی طریقہ اپنائیں 

اور پانی پر دم نہ کریں 


اگر دفع آسیب کرنا ہو تو بذریعہ اتارا دفع آسیب کریں اور 

آیت قطب اور آیت غوث کا نقش بنا کر آسیب زدہ کے گلے میں پہنا دیں 

یا بازو میں باندھ دیں 


یہ علاج ہر کوئی نہیں کر سکتا 

بلکہ اس طریقے سے کسی عالم دین یا متبع شرع عامل سے کروائیں 

جاہل اور ڈھونگی عاملوں سے کوسوں دور رہیں اسی میں دنیا وآخرت کی بھلائی ہے

Sunday, 9 August 2020

کلمہ طیبہ کے ذریعے استخارہ کا لا جواب عمل

 کلمہ طیبہ کے ذریعے 

استخارہ کا لا جواب عمل




از :: پیر طریقت روحانی عامل حضرت مولانا محمود الحسن رضوی قادری چشتی نقشبندی سہروردی 

مالیگاؤں 

7588792786 



آج کل اکثر عاملین مختلف طریقوں سے استخارہ کرتے ہیں

جن میں کوئی تسبیح کے ذریعے کوئی قینچی یا چھری کے ذریعے تو کوئی اعداد کے ذریعے استخارہ کرتے ہیں

لیکن ہر ایک کو کامیابی ملے یہ ضروری امر نہیں


میرے پاس اکثر ایسے معاملات آتے رہتے ہیں کہ عاملین سحر بتا دیتے ہیں اور ان کو آسیبی اثرات ہوتے ہیں

کسی کو معمولی آسیب ہوتا ہے

اور عاملین ڈر بتا کر بڑا سخت خطرناک جیسے الفاظ استعمال کر کے پیسہ اینٹھنے کا کام کرتے ہیں

ظاہر سی بات ہے کہ جب دل میں اخلاص نہ ہو گا تو یہی سب ہو گا

بندہ جب روحانیت سے خالی ہو گا تو اس کے عملیات میں برکت کیسے آئے گی


کلمہ طیبہ سے استخارہ ایسا عمل ہے کہ اس سے دل میں روحانیت کا نور بھی پیدا ہوتا ہے

رجوع الی اللہ عزوجل بھی ہوتا ہے

محبت رسول صل اللہ علیہ وسلم بھی جاگتی ہے

اور استخارہ میں بالکل درست و صحیح جواب ملتا ہے


لہٰذا عاملین اس طریقے کو اپنائیں

اور خدمت خلق کر کے رضائے الٰہی سے شاد کام ہوں


پہلے گیارہ دن کا عمل کر لیں

اس طرح کہ

دس دن تک بعد نماز فجر یا قبل نماز فجر 6000  بار کلمہ طیبہ پڑھیں

اور گیارہویں دن 1900 بار پڑھیں


یہ گیارہ دنوں میں عمل پورا ہو گیا


اب روزانہ 100 بار کا معمول بنا لیں


*عمل کی شرائط*


@ پڑھنے کے وقت تنہائی اور کامل یکسوئی 

@ توبہ تمام گناہوں سے

@ دل فکر دنیا سے آزاد

@ عمل پورا ہونے کے بعد صدقہ و خیرات کریں

 

@ یہ عمل پورا ہونے کے بعد بزرگانِ دین کیلئے ایصال ثواب کریں

اور میرے لئے دعائے خیر و مغفرت 


جس کا استخارہ کرنا ہو

اس کا نام مع والدہ لے کر چند بار کلمہ طیبہ پڑھیں

اور اللہ تعالیٰ کی طرف لو لگا کر اس کے معاملے پر آنکھ بند کر کے غور کریں

ابتدائی دنوں میں ایک دو دن میں یا زیادہ سے زیادہ سات دن میں اس کا معاملہ آپ کو بتا دیا جائے گا

چاہے کوئی خواب میں آ کر بتائے یا آپ پر خود بخود ظاہر ہو جائے گا کہ جس کے بارے میں آپ نے استخارہ کیا تھا اس کا جواب کیا ہے


اس طرح رفتہ رفتہ جب آپ اس پر مکمل طور پر عمل پیرا ہو جائیں گے تو

جیسے ہی آپ کلمہ پڑھ کر کسی کا نام مع والدہ لے کر استخارہ کریں گے

اسی وقت آپ پر اس کے احوال ظاہر ہو جائیں گے

ان شاءاللہ

مولیٰ دل کا زنگ چھڑا 

قلب نوری پائے جلا 

دل کو کر دے آئینہ

جس میں چمکے یہ کلمہ

حق لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ 

یہ بہت مجرب عمل ہے

الحمدللہ میں اکثر اسی طریقے سے استخارہ کرتا ہوں


اور اللہ تبارک و تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر و احسان ہے کہ ہمیشہ کافی و شافی جواب عنایت ہوتا ہے

Monday, 3 August 2020

مصنف مجربات محمود کا ایک اور تحفہ

مصنف مجربات محمود کا ایک اور تحفہ
 

شفائے امراض اور   فتح مہمات  کیلئے لاجواب عمل

دعائے حزب البحر شریف یوں تو ہر کار خیر کیلئے صدیوں سے بزرگانِ دین کے اوراد و وظائف میں شامل ہے
اور بزرگانِ دین اس سے اعمال روحانی میں ہر کام لیتے آئے ہیں
الحمدللہ حزب البحر شریف اپنے پیر و مرشد کی اجازت سے اس فقیر کے وظائف میں بھی شامل ہے
میں بھی اکثر روحانی عملیات میں اسے بروئے کار لاتا ہوں
اور بفضل خدا وندی اس کی برکتوں سے شاد کام ہوتا ہوں

حضرت شیخ ابو الحسن شاذلی علیہ رحمۃ الرحمن کے توسط سے سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی عطا کردہ یہ دعا امت محمدیہ کیلئے ایک انمول تحفہ و خزانہ ہے
لا زوال نعمت بے بہا ہے
اسی دعا کا ایک جز یہ ہے
بسم اللہ الشافی بسم اللہ الکافی بسم اللہ المعافی بسم اللہ الذی لا یضر مع اسمہ شئی فی الارض ولا فی السماء وھو السمیع العلیم


اس کے جملہ اعداد 5566 ہیں

اگر کوئی کسی پرانی بیماری میں مبتلا ہو
بیماری سے شفا نہ ملتی ہو
اطباء علاج کرتے کرتے تھک گئے ہوں
تو ایسے شخص کو اس کا ورد کرنا چاہئے
اسے ایک چینی یا تانبے کی پلیٹ پر زعفران سے لکھ کر پانی سے دھو کر مریض کو پانی پلائیں
اور اس کا نقش بنا کر مریض کے گلے میں ڈال دیں
ان شاءاللہ شفائے کاملہ نصیب ہو گی
بیماری دور ہو گی

اس کے علاوہ یہ عمل کسی بھی کام کی آسانی کیلئے کیا جا سکتا ہے
ایسا کام جس کے پورا ہونے کے اسباب نظر نہ آتے ہوں
تو اس وقت اس کو صاحب معاملہ اپنے نام مع والدہ کے اعداد اور اس جز کے اعداد کو ملا کر گیارہ یا اکیس دنوں تک پڑھیں
ان شاءاللہ اس مشکل کام میں آسانی کے اسباب پیدا ہو جائیں گے
اور نہ ہونے والا کام اتنی آسانی سے پورا ہو گا کہ عقل انسانی حیران رہ جائے گی
اگر کوئی خود نہ پڑھ سکیں تو کسی حافظ قرآن سے یا کسی متبع شریعت  عامل صاحب ( جو سفلی عملیات سے کام نہ لیتے ہوں )
 سے نذرانہ پیش کر کے پڑھوا لیں
اور کسی عامل سے اس کا نقش بنوا کر اپنے پاس رکھ لیں
ان شاءاللہ کبھی کسی کام میں دقت اور پریشانی نہیں آ سکتی
یہ نقش رد سحر اور بدنظری کے خاتمہ اور دفع آسیب کیلئے بھی دیا جا سکتا ہے 


المختصر یہ کہ دعائے حزب البحر شریف کا یہ جز بہت ہی خوبیوں اور کمالات کا جامع ہے
یک من علم را دہ من عقل باید
جنہوں نے اس پر عمل کر لیا وہ صرف اسی عمل سے بہت سارے عملیات کر سکتے ہیں 

جن حضرات کو اس کا مجرب  نقش درکار ہو 
یا اس کا طریقہ درکار ہو وہ ہم سے پرسنل پر رابطہ فرمائیں 
ان شاءاللہ رہنمائی کی جائے گی
 
نوٹ :::  
خود غرض افراد رابطہ کرنے کی زحمت نہ فرمائیں 

فقط 
روحانی عامل پیر طریقت فقیر مولانا محمود الحسن رضوی قادری چشتی نقش بندی سہروردی 
مالیگاؤں 
7588792786

منقبت حضور بندہ نواز علیہ الرحمہ

السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ  محترم حضرات  یہ منقبت شریف حضور صدر الدین ابوالفتح شیخ الاسلام و المسلمین حضرت خواجہ سید محمد بندہ نواز...