کلمہ طیبہ کے ذریعے
استخارہ کا لا جواب عمل
از :: پیر طریقت روحانی عامل حضرت مولانا محمود الحسن رضوی قادری چشتی نقشبندی سہروردی
مالیگاؤں
7588792786
آج کل اکثر عاملین مختلف طریقوں سے استخارہ کرتے ہیں
جن میں کوئی تسبیح کے ذریعے کوئی قینچی یا چھری کے ذریعے تو کوئی اعداد کے ذریعے استخارہ کرتے ہیں
لیکن ہر ایک کو کامیابی ملے یہ ضروری امر نہیں
میرے پاس اکثر ایسے معاملات آتے رہتے ہیں کہ عاملین سحر بتا دیتے ہیں اور ان کو آسیبی اثرات ہوتے ہیں
کسی کو معمولی آسیب ہوتا ہے
اور عاملین ڈر بتا کر بڑا سخت خطرناک جیسے الفاظ استعمال کر کے پیسہ اینٹھنے کا کام کرتے ہیں
ظاہر سی بات ہے کہ جب دل میں اخلاص نہ ہو گا تو یہی سب ہو گا
بندہ جب روحانیت سے خالی ہو گا تو اس کے عملیات میں برکت کیسے آئے گی
کلمہ طیبہ سے استخارہ ایسا عمل ہے کہ اس سے دل میں روحانیت کا نور بھی پیدا ہوتا ہے
رجوع الی اللہ عزوجل بھی ہوتا ہے
محبت رسول صل اللہ علیہ وسلم بھی جاگتی ہے
اور استخارہ میں بالکل درست و صحیح جواب ملتا ہے
لہٰذا عاملین اس طریقے کو اپنائیں
اور خدمت خلق کر کے رضائے الٰہی سے شاد کام ہوں
پہلے گیارہ دن کا عمل کر لیں
اس طرح کہ
دس دن تک بعد نماز فجر یا قبل نماز فجر 6000 بار کلمہ طیبہ پڑھیں
اور گیارہویں دن 1900 بار پڑھیں
یہ گیارہ دنوں میں عمل پورا ہو گیا
اب روزانہ 100 بار کا معمول بنا لیں
*عمل کی شرائط*
@ پڑھنے کے وقت تنہائی اور کامل یکسوئی
@ توبہ تمام گناہوں سے
@ دل فکر دنیا سے آزاد
@ عمل پورا ہونے کے بعد صدقہ و خیرات کریں
@ یہ عمل پورا ہونے کے بعد بزرگانِ دین کیلئے ایصال ثواب کریں
اور میرے لئے دعائے خیر و مغفرت
جس کا استخارہ کرنا ہو
اس کا نام مع والدہ لے کر چند بار کلمہ طیبہ پڑھیں
اور اللہ تعالیٰ کی طرف لو لگا کر اس کے معاملے پر آنکھ بند کر کے غور کریں
ابتدائی دنوں میں ایک دو دن میں یا زیادہ سے زیادہ سات دن میں اس کا معاملہ آپ کو بتا دیا جائے گا
چاہے کوئی خواب میں آ کر بتائے یا آپ پر خود بخود ظاہر ہو جائے گا کہ جس کے بارے میں آپ نے استخارہ کیا تھا اس کا جواب کیا ہے
اس طرح رفتہ رفتہ جب آپ اس پر مکمل طور پر عمل پیرا ہو جائیں گے تو
جیسے ہی آپ کلمہ پڑھ کر کسی کا نام مع والدہ لے کر استخارہ کریں گے
اسی وقت آپ پر اس کے احوال ظاہر ہو جائیں گے
ان شاءاللہ
مولیٰ دل کا زنگ چھڑا
قلب نوری پائے جلا
دل کو کر دے آئینہ
جس میں چمکے یہ کلمہ
حق لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
یہ بہت مجرب عمل ہے
الحمدللہ میں اکثر اسی طریقے سے استخارہ کرتا ہوں
اور اللہ تبارک و تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر و احسان ہے کہ ہمیشہ کافی و شافی جواب عنایت ہوتا ہے
No comments:
Post a Comment