Wednesday, 16 December 2020

مجربات محمود

*مجربات محمود*

*میری نظر میں*
تاثرات از خطیب ایشیا عالم نبیل فاضل جلیل حضرت علامہ و مولانا محمد نبیل اختر نوازی صاحب قبلہ 
( دہلی شریف ) 


الحمد للہ ثم الحمد للہ 

پیر طریقت رہبر راہ شریعت عامل کامل 
رہنمائے روحانیت 
عالم حقانی  سراج العاملین سید الکاشفین 
حضور مولانا محمود الحسن قادری رضوی صاحب قبلہ دامت برکاتہم  کی تصنیف کردہ کتاب 
مجربات محمود کو میں نے بنظر غائر بالاستیعاب مطالعہ کیا 
اس مطالعہ کا شوق اس لئے بھی ہوا کہ میرے کئی احباب نے اس کی اتنی زیادہ پزیرائی کی کہ مجھے بالآخر نہایت ذوق و شوق سے مطالعہ پر توجہ دینا پڑا 

بات زیادہ طویل نہ کرتے ہوئے مختصر میں عرض کرتا چلوں کہ یہ کتاب روحانیت کے پیاسوں کیلئے صرف ایک دریا نہیں بلکہ کوزہ میں سمندر کی حیثیت رکھتی ہے

ابھی گزشتہ دنوں میرا قیام مگدھ بہار کے کئی شہروں میں ہوا 
وہاں پر میں نے اکثر علماء و حفاظ کو اس کتاب کا مطالعہ کرتے ہوئے پایا 
اور کئی ایک تو اسی کتاب سے عملیات کرتے پائے گئے 
اور ان حضرات کا کہنا تھا کہ اب ہمیں عملیات کیلئے دوسری کتابوں کی حاجت نہیں رہی 

مجربات محمود کی ایک سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں سوائے کتاب اللہ کے دوسرے عملیات ندارد ہیں 
جو اس کتاب کی مقبولیت کا ایک اہم وصف ہے 

دوسری بات جو اس کتاب کو دوسری کتابوں سے ممتاز کرتی ہے 
وہ یہ کہ اس کی تصنیف کسی تجارتی مقصد یا دنیاوی اغراض سے پرے خالصتاً حضور شہنشاہِ دکن خواجہ بندہ نواز گیسو دراز علیہ الرحمۃ و الرضوان کے اشارہ غیبی پر کی گئی ہے

مجربات محمود کو پڑھنے کے بعد کہنا پڑتا ہے آج علماء و ائمہ اہلسنت کو اسی کتاب کی ضرورت ہے
جو نہ صرف عملیات کیلئے کافی ہے بلکہ یہ کتاب اپنے قاری کے دل میں جگہ بنالیتی ہے
اور ان کے دل میں تقویٰ کا نور پیدا کرتی ہے
حقیقی روحانیت کو اجاگر کرتی ہے
خواجہ فیض عام کے توسل سے خدمت خلق کے جذبات کو بیدار کرتی ہے

اس کتاب کا قاری ذکر و فکر کرنے والا ہو جاتا ہے
وظائف کا عادی ہو جاتا ہے

مجربات محمود
میری نظر میں اسم با مسمیٰ ہے
اللہ تعالیٰ سے میری دعا ہے کہ اس کتاب کو مزید محمود و مسعود اور مقبول عام فرمائے


فقط
محمد نبیل عالم نوازی
بائیس خواجگان کی چوکھٹ 
دہلی شریف
موبائل نمبر

 9650512235

کتاب حاصل کرنے کیلئے اس نمبر پر رابطہ کریں
7588792786

Saturday, 12 December 2020

اولاد کیلئے روحانی عملیات

*اولاد کیلئے روحانی عملیات*

السلام علیکم ورحمت اللہ و برکاتہ 

میرے عزیزان گرامی 
حضرت مولانا نوشاد عالم نظامی صاحب رفیع گنج 

و حضرت مولانا جمیل برکاتی صاحب اورنگ آباد بہار کے  اصرار اور فرمائش پر یہ نادر و مجرب عمل  احبابِ اہلسنت کی خدمت میں پیش ہے 


جو حضرات اولاد کی نعمت سے محروم ہیں 
ان کے لئے یہ دو  عملیات ہیں جو نادر و نایاب ہیں 
اور مجھے یہ عملیات مراقبہ میں بزرگان دین سے عطا ہوئے ہیں 
(۱) رات کی تنہائی میں مسجد کے ممبر شریف سے بالکل قریب بیٹھ کر خود اپنے لئے یا کسی دوسرے کیلئے گیارہ بار سورۂ مزمل شریف پڑھ کر نہایت تضرع و زاری سے دعا کرے
خواتین اگر کرنا چاہیں تو گھر میں ایک گوشہ میں بیٹھ کر یہ عمل کر سکتی ہیں 
ان شاء الله  ایک سال میں گود بھر جائے گی 
یہ عمل پورے سال میں کسی  بھی رات میں کیا جاسکتا ہے 
لیکن سب سے افضل وقت اور شب 
*شب معراج *  اور *شب برات و شب قدر*  ہے
(۲)    انا اعطینک الکوثر 
اس آیت کو   969  بار میاں بیوی دونوں بعد نماز عشاء چالیس دن تک پڑھیں 
اور روزانہ  الله پاک سے سرکار ابد قرار صلی الله علیہ وسلم کے وسیلے سے دعا کریں چالیسویں دن کچھ کھانا پکا کر مسکین غریب یتیم بچوں کو کھلائیں 
یا ان کو کپڑا سلوا کر پہنا دیں
یا کسی امام مسجد یا عالم دین کی ان کے حسب مرتبہ خدمت کریں 

ان شاءالله ضرور اولاد کی مراد پوری ہوگی
جو حضرات اسے عمل میں لائیں وہ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور حضور شاہ عیسی جندالله عرف شہنشاہ 
محدث برہانپوری کی روح پرفتوح کو ایصال ثواب کریں 
یہ حضور شہنشاہ روحانیت کی ہی برکات ہیں جو اس عاجز و کمترین کو روحانیت سے شغف ہے 
ورنہ من آنم کہ من دانم

طالب دعا
پیر طریقت فقیر محمودالحسن قادری رضوی چشتی سہروردی نقشبندی 
مالیگاؤں 
            *7588792786*

منقبت حضور بندہ نواز علیہ الرحمہ

السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ  محترم حضرات  یہ منقبت شریف حضور صدر الدین ابوالفتح شیخ الاسلام و المسلمین حضرت خواجہ سید محمد بندہ نواز...