*اولاد کیلئے روحانی عملیات*
السلام علیکم ورحمت اللہ و برکاتہ
میرے عزیزان گرامی
حضرت مولانا نوشاد عالم نظامی صاحب رفیع گنج
و حضرت مولانا جمیل برکاتی صاحب اورنگ آباد بہار کے اصرار اور فرمائش پر یہ نادر و مجرب عمل احبابِ اہلسنت کی خدمت میں پیش ہے
جو حضرات اولاد کی نعمت سے محروم ہیں
ان کے لئے یہ دو عملیات ہیں جو نادر و نایاب ہیں
اور مجھے یہ عملیات مراقبہ میں بزرگان دین سے عطا ہوئے ہیں
(۱) رات کی تنہائی میں مسجد کے ممبر شریف سے بالکل قریب بیٹھ کر خود اپنے لئے یا کسی دوسرے کیلئے گیارہ بار سورۂ مزمل شریف پڑھ کر نہایت تضرع و زاری سے دعا کرے
خواتین اگر کرنا چاہیں تو گھر میں ایک گوشہ میں بیٹھ کر یہ عمل کر سکتی ہیں
ان شاء الله ایک سال میں گود بھر جائے گی
یہ عمل پورے سال میں کسی بھی رات میں کیا جاسکتا ہے
لیکن سب سے افضل وقت اور شب
*شب معراج * اور *شب برات و شب قدر* ہے
(۲) انا اعطینک الکوثر
اس آیت کو 969 بار میاں بیوی دونوں بعد نماز عشاء چالیس دن تک پڑھیں
اور روزانہ الله پاک سے سرکار ابد قرار صلی الله علیہ وسلم کے وسیلے سے دعا کریں چالیسویں دن کچھ کھانا پکا کر مسکین غریب یتیم بچوں کو کھلائیں
یا ان کو کپڑا سلوا کر پہنا دیں
یا کسی امام مسجد یا عالم دین کی ان کے حسب مرتبہ خدمت کریں
ان شاءالله ضرور اولاد کی مراد پوری ہوگی
جو حضرات اسے عمل میں لائیں وہ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور حضور شاہ عیسی جندالله عرف شہنشاہ
محدث برہانپوری کی روح پرفتوح کو ایصال ثواب کریں
یہ حضور شہنشاہ روحانیت کی ہی برکات ہیں جو اس عاجز و کمترین کو روحانیت سے شغف ہے
ورنہ من آنم کہ من دانم
طالب دعا
پیر طریقت فقیر محمودالحسن قادری رضوی چشتی سہروردی نقشبندی
مالیگاؤں
*7588792786*
No comments:
Post a Comment