Skip to main content

سورہ مزمل شریف کے اعمال اور نقش

*ایک پُر تاثیر روحانی عمل*

*سورۂ مزمل شریف*

سورۂ مزمل شریف ایک بہت ہی پر تاثیر سورہ مبارک ہے 
جس سے اکثر عاملین کام لیتے ہیں اور اکثر اولیاء کرام اس کا وظیفہ کرتے رہے ہیں 
ویسے اس کی ہر آیت اپنے اندر ایک بیش بہاء خزانہ لئے ہوئے ہے اگر کوئی شخص اپنے معاملات کو خلق خدا سے چھپانا چاہتا ہے تو وہ   *یایھاالمزمل*   کو کثرت سے پڑھے کم از کم اپنے نام کے اعداد کے مطابق روزانہ اس ایک آیت کو پڑھنے سے الله کریم اس کے معاملات پر پردہ ڈال دے گا 
اگر کوئی شخص عبادت میں خشوع و خضوع کی لذت  سے بے بہرہ ہے عبادت میں لطف و سرور نہیں پاتا تو ایسا شخص 

*یَایُّھَاالمُزّمِّل قُمِ الَّلیلَ اِلَّا قَلِیلاً نِّصفَهُ اَوِ انقُص مِنهُ قَلِیلاً اَو زِد عَلَیهِ وَرَتّلِ القُرآنَ تَرتِیلاً*

کو روزانہ رات میں     313  بار پڑھے چند دنوں کی مداومت سے اس کو عبادتوں میں کیف و سرور خشوع وخضوع کی دولت حآصل ہو جائے گی 

اگر کوئی شخص کسی مقدمہ میں پھنس گیا ہو یا کسی پریشانی    میں گرفتار و مبتلا ہو گیا ہو تو وہ 

*رَبُّ المَشرِقِ وَالمَغرِ بِ لاَ اِلٰهَ اِلّاَ  ھُوَ فَاتّخِذہ وَکِیلاً*

اس آیت پاک کو روزانہ بعد نماز فجر مشرق کی طرف رخ کر کے 101 بار پڑھے اور اپنا معاملہ یا مقدمہ یا پریشانی کو الله پاک کے سپرد کر دے 
ان شاء الله اگر وہ حق پر ہے تو یقینی طور پر وہ مقدمہ میں فتح یاب ہو گا اس کی پریشانی دور ہو گی اس کا معاملہ آسان ہوگا 

اگر کوئی شخص کسی کی زبانی ایذا رسانی سے تکلیف میں مبتلا ہے تو ایسا شخص 

*وَاصبِر عَلٰی مَا یقُولُونَ وَاھجُرھُم ھَجراً جَمیلاً*

اس آیت پاک کو  زوال کے بعد نماز ظہر ادا کرنے سے پہلے چند دنوں تک   1000 بار پڑھے اور عملی طور پر اس کے ترجمہ پر بھی عمل کرے 
ایذا دینے والا شخص خود ہی خائب و خاسر ہوگا اور وہ خود ایسی تکلیف میں مبتلا ہوگا جو ناقابل بیان ہے

اسی طرح جو شخص نماز کا پابند نہ ہو اور پابند بننا چاہتا ہو یا کسی کو نماز کا پابند کرنا ہو تو اس کو سورہ مزمل شریف پڑھ کر پانی پر دم کر کے پلائیں ان شاءالله نمازوں کا پابند ہو جائے گا 
اگر کوئی قرض میں مبتلا ہو تو وہ اس سورہ پاک کو روزانہ   11    بار   پڑھے ان شاء الله اس کی ادائیگئی قرض کی سبیل پیدا ہوگی 

اس سورہ پاک کو بطور عمل پڑھنے کے لئے ایک مخصوص طریقہ یہ بھی ہے کہ 
تسمیہ سے شروع کرے اور 
جب رب المشرق والی آیت پر پہنچے تو اس کو 11 بار پڑھے پھر آخر سورہ تک حسب معمول پڑھے 
اس طرح 11 بار پڑھے 
اور یہ عمل 41  دن  یا  21 دن  یا   11 دن  تک کرے 
ان شاء الله فوائد کثیرہ کا مشاہدہ اپنی نظروں سے کرے گا 
اگر کسی عورت کو دوران حمل تکلیف ہوتی ہو یا حمل خراب ہو جاتا ہو یا ایسا اندیشہ ہو تو اس کے لئے جب حمل کا تیسرا مہینہ شروع ہو تو
اس عورت کے سر کے بال سے لیکر پیر کے انگوٹھے تک   سوتی کالے دھاگے کو ناپ لے اور ایسے تین دھاگے  لے کر  اس پر سورہ مزمل کی دو آیت پڑھ کر ایک گرہ لگائیں 
اس طرح پوری سورہ میں دس گرہ لگے گی 
اور گیارہویں گرہ پوری سورہ پڑھ کر لگائیں 
اور اس دھاگے کو اس عورت کی کمر میں باندھ دیں 
اور یہ وضع حمل تک بندھا رہنے دیں 
ان شاء الله حمل  نہ ساقط ہوگا نہ کوئی تکلیف ہو گی 
بلکہ اس کی برکت سے خوبصورت بچے پیدا ہونگے جو کردار و عمل میں بھی نیک ہونگے
غرض کہ اگر کوئی صرف اسی ایک سورہ کا عامل ہو جائے تو اس کو دوسرا کوئی عمل تلاش نہ کرنا پڑے گا 
اسی میں دنیا جہان کا خزانہ پوشیدہ ہے 
شرط ہے کہ ہم اتنے پختہ عزم و 'یقین   کے ساتھ پڑھیں سلسلۂ عالیہ قادریہ کے اکثر بزرگان دین اس کو حرز جان سمجھ کر اس کے عامل رہے ہیں 
*کسی بھی عمل کی قبولیت کیلئے اول و آخر  درود شریف شرط ہے چاہے ایک ایک بار کیوں نہ ہو*

جب آپ اس سورۂ مقدسہ سے کوئی عمل کریں تو اس فقیر حقیر سراپا تقصیر کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں 

آپ کی دعاؤں کا طالب 
خاکپائے بزرگاں
خادم العلماء و المشائخ 
پیر طریقت مولانا محمودالحسن قادری رضوی چشتی سہروردی نقشبندی
مالیگاؤں ضلع ناسک مہاراشٹر

            *7588792786*

Comments

  1. جن لوگوں نے اس نقش کو پہلے ڈاؤن لوڈ کیا تھا
    وہ ڈیلیٹ کر دیں
    اور از سر نو ڈاؤن لوڈ کر لیں

    ReplyDelete
    Replies
    1. ماشاءاللہ. جزاک اللہ خیرا کثیرا فی الدارین
      حضرت آپ کے توسط سے امت مسلمہ کی پریشانیاں ضرور دور ہونگی

      Delete

Post a Comment

Popular posts from this blog

دشمن کی تباہی و بربادی

*ایک روحانی عمل* *تبت یدا ابی لھب و تب* یہ آیت دشمن کو تباہ و برباد کرنے کیلئے سیف قاتل کی خاصیت رکھتی ہے اگر کوئی دشمن کسی کو بلا وجہ تکلیف دے تو قرآن کریم کی یہ آیت  21 دن تک  روزان...