*ایک با برکت روحانی عمل*
*بسم الله الرحمن الرحیم*
قرآن کریم کی سب سے چھوٹی سورہ کی پہلی آیت پاک
*انا اعطینک الکوثر*
ہے
یہ آیت پاک بے شمار برکتوں اور رحمتوں کا خزینہ ہے
یہ آیت پاک رنج و غم حزن و ملال کو دور کرتی ہے
قلب مومن کو فرحت و شادمانی اور خوشیاں عطا کرتی ہیں
کیونکہ جب سرکار دوعالم صلی الله علیہ وسلم کو کفار نے ابتر ہونے کا طعنہ دیا تو الله پاک نے یہ آیت نازل فرما کر آپ کی دلجوئی فرمائی
کفار کے طعنہ سے آپ کے قلب خاطر پر جو بار گراں آگیا تھا اس کو دور فرمایا آپ کو کوثر بمعنی کثرت زیادتی برکت اور جنت کے حوض کوثر عطا فرمانے کی خوشخبری سنائی
لہذا اگر کوئی شخص کسی معاملے میں کبیدہ خاطر ہو تو
اپنے رنج و غم اور دل کی کبیدگی دور کرنے کیلئے
اس آیت پاک کو روزانہ کم از کم
100 بار پڑھنے کی عادت بنائے
ان شاء الله اس کا رنج و غم دور ہو کر فرحت و شادمانی میں تبدیل ہو جائے گا
اگر کوئی شخص بے برکتی کا شکار ہو
تو وہ اس آیت پاک کو
969 بار پڑھ کر الله پاک سے اس کے حبیب صلی الله علیہ وسلم کے وسیلے سے دعا کرے
ان شاء الله اس کو اندازہ سے بڑھ کر خوب خوب برکت ہو گی
خاص طور سے تجارت پیشہ اور دکاندار حضرات اس کو اپنا وظیفہ بنا لیں
اگر کوئی بے اولاد ہو تو
وہ اس آیت پاک کو
میاں بیوی دونوں اپنے نام کے اعداد کے مطابق روزانہ پڑھنا شروع کردیں
اگر کوئی طبی یا جسمانی خرابی نہ ہوگی تو ان شاء الله ایک سال کے اندر ان کا دامن مراد بھر جائے گا
اگر کوئی شیر خوار بچہ بہت زیادہ روتا ہو تو
اس پر 11 بار پڑھ کر دم کردیا جائے
ان شاء الله اس کا رونا بند ہو جائے گا
اسی طرح اگر کوئی اولاد نافرمان ہو جائے تو ان کو فرمانبردار بنانے کیلئے 40 دن تک روزانہ اس آیت پاک کو اس کے نام مع والدہ کے اعداد اور آیت پاک کے اعداد کوجمع کرکے اسی تعداد کے موافق پڑھے
الله کے کرم سے وہ فرمان بردار بن جائے گا
اس کے علاوہ
کنواری بچیوں کے اعمال ناکتخدائی کیلئے بھی پڑھا جاسکتا ہے
میاں بیوی میں الفت و محبت میں اضافہ کیلئے بھی اسے پڑھا جاسکتا ہے
اگر
کوئی شخص اس کا عامل بننا چاہے تو عمل کا طریقہ اور اس کی زکوٰۃ کا طریقہ معلوم کرنے کیلئے مجھ سے ذاتی طور پر رابطہ فرمائیں
*یہ عمل جمالی نورانی ہے*
*ہر سنی عالم اسے کر لےتو بے شمار فوائد حاصل ہوں*
*عمل کے لئے اپنے پیر سے یا پھر مجھ فقیر سے اجازت ضروری ہے*
*غرض کہ یہ چھوٹی سی آیت پاک ہر خیر کثیر کا سر چشمہ ہے*
*ہر رحمت و برکت کی کنجی ہے*
اس کو مربع اور مثلث نقوش میں بھی استعمال میں لایا جا سکتا ہے
انا اعطینٰک الکوثر کے اعداد
52
160
757
---------
969
ہیں
نقش میں استعمال کرنے کیلئے مزید اسماء الہیہ کا اضافہ کیا جاسکتا ہے
طالب دعا :
خادم العلماء والمشائخ
روحانی عامل پیر طریقت فقیر
محمودالحسن قادری رضوی چشتی سہروردی نقشبندی مالیگاؤں
رابطہ نمبر
📞 *7588792786*
اجازت درکار ہے راہنمائی فرمائیں
ReplyDeleteزکاۃ ادا کرنا چاہتا ہوں
This comment has been removed by the author.
ReplyDeleteحضور مجھ فقیر کو بھی اجازت مرحمت فرمائیں نوازش ہوگی
ReplyDeleteالسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ReplyDeleteحضرت مجھ خاکسار کو اس آیت کریمہ کی زکات کی اجازت عطاءکریں.
عین نوازش ہوگی، الحمدللہ میں سورہ
کوثر کاعامل ہوں
جزاک اللہ خیر