Monday, 14 May 2018

رمضان شریف کی پہلی شب کا روحانی عمل

*رمضان المبارک کی پہلی شب کا روحانی عمل*

از:  روحانی عامل پیر طریقت مولانا محمودالحسن قادری رضوی چشتی نظامی سہروردی نقشبندی
مالیگاؤں    *7588792786*

رمضان المبارک ایسا باشرف اور محترم مہینہ ہیکہ جس کا کوئی لمحہ رحمتوں اور برکتوں سے خالی نہیں ہے
اس مبارک مہینے کی ہر گھڑی رحمت و  برکت ، فضل و شرف ، عظمت و رفعت سے معمور ہے
  پھر بھی جب رمضان مقدس کی پہلی شب نصیب ہو جائے تو اس مبارک روحانی عمل کو بروئے کار لے آئیں
انشاءالله پورا مہینہ نیکیوں کی سعادت ملتی رہیگی
نمازوں میں خشوع و خضوع کی دولت سے بہرہ ور ہوگا
تلاوت کلام الہی میں کیف و سرور کی لذت حاصل ہوتی رہے گی
یتیموں بیواؤں اور غرباء و مساکین  کی امداد میں دلی مسرت اور حصول ثواب  کی امید مضبوط سے مضبوط تر ہو گی
اور اس روحانی و قرآنی عمل کی برکت سے پورا سال فرحت و شادمانی اور روزی کی فراخی کے ساتھ بسر ہو گا
اس عمل کی برکت سے بیماریوں سے حفاظت ہو گی
ہر جگہ فضول خرچی سے حفاظت ہو گی
اپنی حلال کمائی میں کسی ناجائز جگہ میں  اپنی رقم خرچ نہیں ہو گی
ہر کام میں برکت ہی برکت ہوگی
صرف ایک دن میں  کچھ دیر کی محنت ہے
اور فوائد بے شمار ہیں

روحانی عمل یہ ہے
رمضان شریف کی پہلی شب میں تراویح کی ادائیگی کے بعد سحری کرنے سے پیشتر ہو سکے تو تازہ غسل کر لے
ورنہ تازہ وضو کرے
اور مسجد میں بیٹھ کر یا اپنے گھر تنہائی میں بیٹھ کر
اول    121 بار
درود غوثیہ پڑھے
پھر  786 بار
بسم الله الرحمن الرحیم
پڑھے
پھر 1001 بار
کلمہ طیبہ پڑھے
پھر
یُرِیدُ الله بکم الیسر ولا یرید بکم العسر

( دوسرے پارے کی ایک آیت کا ایک حصہ )
کو 1337 بار پڑھے
پھر آخر میں 121 بار درود غوثیہ پڑھے
انشاءالله فوائد کثیرہ سے شاد کام ہو گا
اگر کسی سبب سے رمضان شریف کی پہلی شب کو یہ عمل نہ کر سکے تو  بحالت مجبوری رمضان المبارک کی کسی بھی شب جمعہ میں یہ عمل بجا لائے
انشاءالله وہی ثمرات حاصل ہونگے جو پہلی شب رمضان کے ہیں
عمل پورا کر کے خود کیلئے دعا کرے اور پوری امت مسلمہ کیلئے بھی دعا کرے
اور اس فقیر محمود الحسن   قادری رضوی چشتی نظامی  الملقب  بزبان روشن چراغ *محمود ضیاءالدین*  کیلئے بھی دعا کردیں

No comments:

Post a Comment