Monday, 3 August 2020

مصنف مجربات محمود کا ایک اور تحفہ

مصنف مجربات محمود کا ایک اور تحفہ
 

شفائے امراض اور   فتح مہمات  کیلئے لاجواب عمل

دعائے حزب البحر شریف یوں تو ہر کار خیر کیلئے صدیوں سے بزرگانِ دین کے اوراد و وظائف میں شامل ہے
اور بزرگانِ دین اس سے اعمال روحانی میں ہر کام لیتے آئے ہیں
الحمدللہ حزب البحر شریف اپنے پیر و مرشد کی اجازت سے اس فقیر کے وظائف میں بھی شامل ہے
میں بھی اکثر روحانی عملیات میں اسے بروئے کار لاتا ہوں
اور بفضل خدا وندی اس کی برکتوں سے شاد کام ہوتا ہوں

حضرت شیخ ابو الحسن شاذلی علیہ رحمۃ الرحمن کے توسط سے سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی عطا کردہ یہ دعا امت محمدیہ کیلئے ایک انمول تحفہ و خزانہ ہے
لا زوال نعمت بے بہا ہے
اسی دعا کا ایک جز یہ ہے
بسم اللہ الشافی بسم اللہ الکافی بسم اللہ المعافی بسم اللہ الذی لا یضر مع اسمہ شئی فی الارض ولا فی السماء وھو السمیع العلیم


اس کے جملہ اعداد 5566 ہیں

اگر کوئی کسی پرانی بیماری میں مبتلا ہو
بیماری سے شفا نہ ملتی ہو
اطباء علاج کرتے کرتے تھک گئے ہوں
تو ایسے شخص کو اس کا ورد کرنا چاہئے
اسے ایک چینی یا تانبے کی پلیٹ پر زعفران سے لکھ کر پانی سے دھو کر مریض کو پانی پلائیں
اور اس کا نقش بنا کر مریض کے گلے میں ڈال دیں
ان شاءاللہ شفائے کاملہ نصیب ہو گی
بیماری دور ہو گی

اس کے علاوہ یہ عمل کسی بھی کام کی آسانی کیلئے کیا جا سکتا ہے
ایسا کام جس کے پورا ہونے کے اسباب نظر نہ آتے ہوں
تو اس وقت اس کو صاحب معاملہ اپنے نام مع والدہ کے اعداد اور اس جز کے اعداد کو ملا کر گیارہ یا اکیس دنوں تک پڑھیں
ان شاءاللہ اس مشکل کام میں آسانی کے اسباب پیدا ہو جائیں گے
اور نہ ہونے والا کام اتنی آسانی سے پورا ہو گا کہ عقل انسانی حیران رہ جائے گی
اگر کوئی خود نہ پڑھ سکیں تو کسی حافظ قرآن سے یا کسی متبع شریعت  عامل صاحب ( جو سفلی عملیات سے کام نہ لیتے ہوں )
 سے نذرانہ پیش کر کے پڑھوا لیں
اور کسی عامل سے اس کا نقش بنوا کر اپنے پاس رکھ لیں
ان شاءاللہ کبھی کسی کام میں دقت اور پریشانی نہیں آ سکتی
یہ نقش رد سحر اور بدنظری کے خاتمہ اور دفع آسیب کیلئے بھی دیا جا سکتا ہے 


المختصر یہ کہ دعائے حزب البحر شریف کا یہ جز بہت ہی خوبیوں اور کمالات کا جامع ہے
یک من علم را دہ من عقل باید
جنہوں نے اس پر عمل کر لیا وہ صرف اسی عمل سے بہت سارے عملیات کر سکتے ہیں 

جن حضرات کو اس کا مجرب  نقش درکار ہو 
یا اس کا طریقہ درکار ہو وہ ہم سے پرسنل پر رابطہ فرمائیں 
ان شاءاللہ رہنمائی کی جائے گی
 
نوٹ :::  
خود غرض افراد رابطہ کرنے کی زحمت نہ فرمائیں 

فقط 
روحانی عامل پیر طریقت فقیر مولانا محمود الحسن رضوی قادری چشتی نقش بندی سہروردی 
مالیگاؤں 
7588792786

5 comments:

  1. Kya isme jo mukhtasar dua he wahi alfaz vird me rakh sakte he
    Aur rozana kitni martaba padhna he
    Ok

    ReplyDelete
    Replies
    1. جی ہاں جو الفاظ اس میں لکھے ہیں اسے بھی اپنا ورد بنا سکتے ہیں
      روزانہ اپنے نام کے عدد کے مطابق یا کم از کم 101 بار پڑھنے کا ورد بنائیں

      Delete
  2. السلام علیکم و رحمۃ اللہ تعالیٰ و برکاتہ

    ReplyDelete
    Replies
    1. وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ

      Delete
  3. حضرت عمل اور نقش کی اجازت عطا فرمادیں جزاک اللہ خیرا

    ReplyDelete