*کلمۂ طیبہ کے روحانی عملیات*
کلمۂ طیبہ بنیاد اسلام ہے
باب الایمان ہے
دنیا کا سب سے طاقت ور اور سب سے عظیم قوت والا ایسا کلمہ ہے
جو انسان کو اتنا قوی اور مضبوط بنا دیتا ہے کہ اس کلمہ کو پڑھنے کے بعد انسان کا سر خدا کے سوا دنیا کی کوئی طاقت جھکا نہیں سکتی
اس کلمہ کا اعتراف کرنے کے بعد انسان کے سر کو اتنی بلندی اور عظمت نصیب ہو جاتی ہے کہ وہ خدا کے سوا کسی بھی طاقت اور قوت کو تسلیم ہی نہیں کرتا
یہ کلمہ دنیا کا سب سے بابرکت کلمہ ہے
ہر خیر کثیر کا منبع ہے
صرف یہی وہ کلمہ ہے جو انسان کو شریعت پر ثابت قدم رکھتا ہے نیکیوں کی توفیق دیتا ہے
نیک اعمال پر ابھارتا ہے
اعمال صالحہ پر عمل کرواتا ہے اور بندۂ مومن کو بارگاہ خدا وندی سے ثواب دلواتا ہے
اجر عظیم کا مستحق بنواتا ہے
گناہوں سے دور رہنے کی ترغیب دلواتا ہے
بدی اور بد کاموں سے روکتا ہے
زنا کاری، شراب خوری، جوا اور سٹہ بازی کی لعنت سے بچاتا ہے
جھوٹ ، غیبت، چغلی ، دھوکہ ، فریب، مکر و ریا وغیرہ تمام کارہائے خسیسہ و خبیثہ سے انسان کو بچاتا ہے
یہی وہ مبارک و مسعود کلمہ ہے
جو انسان کو گناہ و بدی کی تمام آلائشوں سے پاک کر کے دل کو مجلّی و مصفّی بناتا ہے
اسی مبارک کلمہ سے روشن ضمیری کا نور پیدا و ہویدا ہوتا ہے
لہذا یہ مبارک و مسعود کلمہ اعمال روحانی میں سیف مصقل کا کام کرتا ہے
اگر کوئی اس کلمہ مبارک و طیب کا ورد کرنا چاہے تو
اس کلمہ کے اعداد بحساب ابجد قمری
*619*
ہیں اس لئے اس کو سو سے ضرب دے کر
*61900*
بار گیارہ دن میں پڑھیں
پڑھنے کے وقت تنہائی ضروری ہے
پڑھنے سے پہلے تمام صغائر و کبائر گناہوں سے توبہ مع شرائط ضروری ہیں
دل فکر دنیا سے آزاد کر کے پڑھنا شروع کرے
ان گیارہ دنوں میں لوگوں سے ملنا جلنا ترک کر دے
کامل یکسوئی سے پڑھے اور
ان گیارہ دنوں کے بعد روزانہ کسی ایک مقررہ وقت میں ایک ہزار بار پڑھنے کا معمول بنا لے
کچھ دنوں کی مداومت کے بعد کم از کم ایک سو بار پڑھنے کی عادت رہنا ہی چاہئے
اس مبارک کلمہ کے موکلین آپ کی خدمت میں حاضر رہیں گے
آپ کے کسی کام میں رکاوٹ نہیں آسکتی
اس کلمہ کی برکت سے آپ کا دل ایک روشن قندیل کی مانند ہو جائیگا
جس سے دوسرے روشنی حاصل کریں گے
اور چہرہ میں وہ نورانیت آئے گی کہ لوگوں کے دل آپ کی طرف متوجہ ہونگے
مستقبل کے حالات آپ کے سامنے کھلی کتاب کی طرح ہو جائینگے
اسی مبارک کلمہ کی برکت سے
مکاشفہ قلبی کی دولت ملے گی
کسی بزرگ کی قبر کے پاس مراقبہ کیا جاسکتا ہے
جس سے صاحب قبر کے فیوضات کے حصول میں آسانی ہو جائیگی
کسی آسیب زدہ یا سحر زدہ کی کیفیت معلوم ہو جائیگی
آپ سے ملاقات کرنے والا کس نیت سے ملاقات کر رہا ہے
یہ بھی ظاہر ہو جائیگا
لیکن اس راز کو ہمیشہ پوشیدہ رکھے
کیونکہ کلمہ خود دنیا کا سب سے بڑا کامیابی کا راز ہے
آپ اسی کلمہ مبارک سے بہت سارے کام لے سکتے ہیں
اسے پڑھ کر یا اس کا نقش بنا کر
ہر مریض کا علاج کر سکتے ہیں
ہر دکھ کا مداوا کر سکتے ہیں
ہر درد کی دوا بھی یہی ایک کلمہ ہے
کیونکہ سب سے بڑا روحانی علاج الله عز و جل پر اپنے یقین کی مضبوطی ہے
آپ کا یقین جتنا مضبوط ہو گا
اس سے کہیں زیادہ مفید یہ مبارک و مسعود کلمۂ پاک کی برکتیں ہونگی
اس مبارک کلمہ کو *70000*
مرتبہ پڑھ کر اگر کسی بندۂ مومن کو ایصال ثواب کر دیا جائے تو اس بندۂ مومن کی مغفرت کر دی جاتی ہے
ہم خود اپنے لئے اپنی زندگی میں بھی پڑھ سکتے ہیں
اپنے متعلقین مرحومین کیلئے بھی پڑھ سکتے ہیں کسی سے پڑھوا سکتے ہیں
اور اس کا ایصال ثواب کر سکتے ہیں
اس کلمہ شریف کا ورد یا وظیفہ بغیر کسی کی اجازت لئے بھی کیا جا سکتا ہے
پھر بھی شروع کرنے سے پہلے
ہمارے حضرت پیر طریقت روحانی عامل حضرت مولانا محمودالحسن رضوی قادری چشتی سہروردی نقشبندی سے یا اپنے پیر سے اجازت لے لیں تو زیادہ بہتر ہو گا
حضرت کا موبائل نمبر یہ ہے
*7588792786*
No comments:
Post a Comment