Friday, 31 August 2018

سات سلام کے روحانی عملیات


از  :  روحانی عامل پیر طریقت مولانا محمودالحسن قادری رضوی چشتی نظامی سہروردی
نقشبندی
مالیگاؤں
          *7588792786*

ان سات سلام والی آیات کو زبانی یاد کر لے

اگر کوئی بیمار ہو بیماری سمجھ میں نہ آتی ہو ان کو سات بار پڑھ کر دم کریں
اس طرح تین بار دم کریں

اگر بہت تیز بخار ہو یا دائمی بخار ہو یا ملیریا کا بخار ہو مدتی بخار ہو غرض کہ کسی بھی قسم کا بخار ہو اور کتنا ہی پرانا ہو
ان کو اکیس بار پڑھ کر تین بار دم کریں کل ترسٹھ بار پڑھیں
اور اکتالیس بار پڑھ کر پانی پر دم کریں اور اس پانی کو تھوڑے تھوڑے وقفے سے تھوڑا تھوڑا پلائیں
بخار کی کیفیت ختم ہو جائیگی
اگر کسی مکان میں موذی جانور ایذا دیتے ہوں جیسے چوہا چھپکلی وغیرہ تو ان کو پانی پر  پڑھ کر  دم کریں اور گھر میں  اس پانی کا چھڑکاؤ کر دیں
یا سانپ بچھو وغیرہ کا اندیشہ ہو تو رائی کے دانوں اور ریت پر پڑھ کر ان کو گھر مکان دکان کے اطراف میں چھڑک دیں انشاءالله خطرات دور ہو جائیں گے
کسی کے دل میں گھبراہٹ ہوتی ہو یا سر میں درد کی وجہ سے چکر آتی ہو یا بے اطمینانی کی کیفیت ہو تو ان کو سات بار  پڑھ لیں یا پانی پر دم کر کے پی لیں
اگر کوئی دوا اثر نہ کرتی ہو تو دواؤں پر سات بار پڑھ کر دم کرلیں 
اگر کوئی بچہ شرارتی ہو اس کی شرارت ختم کرنے کیلئے ایک کاغذ پر ان کو لکھ کر تعویذ بنا کر اس کو پہنا دیں یا اس کی تکیہ میں سل دیں
اگر کسی نیک بی بی کو اس کا شوہر تکلیف دیتا ہو تو وہ ان کو روزانہ سات بار پڑھ کر اپنے شوہر کے حق میں دعا کرے انشاءالله شوہر بھی نیک پارسا بن جائے گا
اس کے برعکس معاملہ ہو تو شوہر اپنی بی بی کے لئے پڑھے

جن بچوں کو پڑھائی میں دلچسپی نہ ہو وہ کھانے کی کسی میٹھی چیز پر پڑھ کر دم کریں اور ان کو کھلائیں
انشاءالله وہ خوب محنت سے پڑھائی کریں گے
اس کا عامل بننے کیلئے اس کو روزانہ اکیس بار پڑھنے کا  اپنا معمول بنا لیں اور ان آیات کے ذریعے خدمت خلق کریں

۱ سلام علی عبادہ الذین اصطفی
۳ سلاماً قولاً من رب رحیم
۳ سلام علی نوح فی العلمین
۴  سلام علی ابراھیم
۵  سلام علی موسی و ھارون
۶ سلام علی الیاسین
۷  سلام علی المرسلین والحمد لله رب العلمین

Sunday, 26 August 2018

سحر و جادو کی کاٹ کا قرآنی و روحانی عمل

سحر اور جادو  کی کاٹ کیلئے قرآنی عمل

از  : روحانی عامل پیرطریقت مولانا فقیر محمودالحسن قادری رضوی چشتی نظامی سہروردی نقشبندی
مالیگاؤں 

                              7588792786

سحر کی بہت ساری اقسام ہیں
کسی کو تکلیف دینے کیلئے کوئی عمل  کرنا یا کروانا سحر کی ہی اقسام میں سے ہے
اور یہ اکثر و بیشتر ناجائز ہے
کفریہ سحر کے علاوہ سحر یہ  بھی ہے کہ کسی کیلئے بددعا کر دی جائے  کسی کو بری نظر سے دیکھا جائے
بد نظری اور بد دعا اور ہر طرح کے سحر سے حفاظت کیلئے قرآن کریم کی سورہ معوذتین
بہت کار گر ہیں

سورہ معوذتین کا عامل بننے کا طریقہ بہت ساری کتابوں میں الگ الگ ہے
مجھے یہ عمل عطائی طریق سے حاصل ہوا ہے

اول و آخر درود پاک پڑھنا عمل کی مقبولیت کی دلیل ہے
اگر کسی کو سحر کا اثر ہو تو
روزانہ بعد نماز فجر
پہلے سورہ فلق اور پھر سورہ ناس
اسی طرح یکے بعد دیگرے گیارہ گیارہ بار پڑھے
مکمل تین ماہ پڑھنے سے کیسا ہی سحر ہو گا چاہے کالا جادو ہی کیوں نہ بالکل ختم ہوگا
اگر کسی دوسرے کیلئے پڑھ رہے ہوں تو چاہے مسحور کو آپ نے نہ دیکھا ہو مسحور کا نام مع والدہ لیکر اور اسی کے تصور سے پڑھے
انشاءالله زوداثر ہے

کچا دورا  ( دھاگا ) لیکر مسحور کے قد آدم ناپ لے اور اس کو گیارہ پرت لے کر دونوں سورہ کو ایک بار پڑھ کر ایک گرہ لگائے اسی طرح گیارہ گرہ لگائے
یہ ایک گنڈہ ہوا اس طرح گیارہ گنڈہ بنائے
اور روزانہ ایک گنڈہ کو  مسحور کے بدن سے گیارہ بار اتار کر آگ میں جلائے
اس طرح گیارہ دن میں گیارہ گنڈہ جلانے سے بھی سحر کی کاٹ ہو جائے گی

یا ایک تیز دھار دار بڑی چھری تقریباً ایک فٹ لمبی بالکل نئی غیر استعمال شدہ لے کر اس پر گیارہ دن تک اسی طرح گیارہ گیارہ بار پڑھ کر دم کرتے رہیں
گیارہویں دن اس چھری کو سفید  کپڑے میں  بالکل کفن  کی طرح لپیٹ کر قبرستان میں ایک گڑھا کھود کر دفن کر دیں یا کسی پرانی قبر میں ڈال دیں اس سے بھی سحر کی کاٹ ہو جائے گی
یہ زیادہ زود اثر ہے

یا نئی کوری اینٹ لے کر اس پر معوذتین  33 بار پڑھ کر دم کریں
اور اس اینٹ کو بھی سفید کپڑے میں بالکل کفن کی طرح لپیٹ کر قبرستان میں دفن کردیں یا پرانی قبر میں ڈال دیں
اس سے بھی سحر کی کاٹ ہو گی یہ طریقہ بھی نہایت کامیاب ہے اور  اسی طریقے سے نیت میں تبدیلی سے کسی کی شراب یا بری عادتیں یا ناجائز تعلقات  کو بھی چھڑایا جا سکتا ہے

اس سورہ کا اگر کوئی عامل بننا چاہے تو چالیس دن تک گیارہ گیارہ سو بار قبل نماز فجر پڑھے
اور پھر نماز فجر جماعت سے ادا کرے
اگر ترک جلالی و جمالی  سے عمل کرے تو سونے پہ سہاگہ ہے
ورنہ بغیر ترک جلالی و جمالی کے بھی یہ عمل کرنے سے عامل ہو جائے گا اور وہ قدرت خداوندی کا مشاہدہ فرمائے گا
چاہے ترک جلالی و جمالی سے کرے یا بغیر ترک جلالی و جمالی اپنے پیر سے یا کسی معتبر عامل سے اجازت لے کر ہی عمل کرے
بغیر اجازت کا عمل نقصان دہ باعث تکلیف ثابت ہو سکتا ہے

Wednesday, 8 August 2018

اشرار کی شرارتوں کا جوابی عمل

⚫⚫⚫⚫⚫⚫⚫⚫
*اشرار کی شرارتوں سے محفوظ رہنے کا روحانی عمل*
⚫⚫⚫⚫⚫⚫⚫⚫

🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹
از  :  روحانی عامل پیر طریقت  مولانا  محمودالحسن قادری رضوی چشتی نظامی سہروردی نقشبندی  مالیگاؤں

             *7588792786*
🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹

اس دنیا کی ابتدا سے لے کر آج تک الله کے نیک بندوں کو اشرار نے اپنی شرارت سے ستایا ہے
بد باطن لوگوں نے پریشان کیا ہے
ظالموں نے ظلم ڈھایا ہے
حضرت نوح علیہ السلام سے لے کر حضور نبی کریم  صلی الله علیہ وسلم تک انبیاء کرام کی ذات مقدس صفات بھی  ان اشرار کی شرارتوں سے محفوظ و مامون نہ رہ پائیں
خود آقائے دوعالم صلی الله علیہ وسلم پر بھی پتھروں کی برسات کی گئی
کبھی کچرے ڈالے گئے کبھی راستوں میں کانٹے بچھائے گئے
کبھی حضور کے پیچھے بچوں کو لگا دیا گیا کہ وہ آپ کو راہ چلتے ہوئے چھیڑیں فقرے کسیں
آج بھی کچھ شیطان صفت لوگ کفار و مشرکین کی ان حرکتوں کی نقل کرتے ہوئے ملتے ہیں
جب کوئی مومن بندہ ایسی پریشانی میں گھر جائے کہ راہ چلتے ہوئے کچھ بڑوں کے بہکاوے میں بچوں کی شرارت کا شکار ہو جائے تو پہلے نظر انداز کرنے کی کوشش کرے

پھر بھی باز نہ آئے تو سورہ مزمل شریف کی اس آیت پر توجہ  مرکوز کر کے پڑھے

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
*واصبر علیٰ مایقولون واھجرھم ھجراً جمیلاً*

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
اور اگر کچھ زیادہ ہی پریشان کریں تو پھر الله تعالی رحمن و رحیم کے علاوہ قاہر و قہار بھی ہے
زیادہ پریشانی کی صورت میں اس کی صفت  قہر کو یاد کرتے ہوئے
رات کی تنہائی میں کھلے آسمان کے نیچے ننگے سر ننگے پیر

♦♦♦♦♦♦♦♦
*یا قہار تقہرت بالقہر والقہر فی قہرک یا قہار*

♦♦♦♦♦♦♦♦

*8888*  بار پڑھے
اور یہی عمل بروز منگل وقت زوال کرے
عمل کے وقت دشمن کے نام مع والدہ  کی بھی  ضرورت نہیں
بلکہ صرف اس کا تصور  سامنے رکھ کر عمل کرے
پڑھنے کے بعد الله عزوجل کی قہاری و جباری کا واسطہ دے کر دعا کرے اور دعا میں حضور مسیح الاولیاء حضرت شاہ عیسی جندالله سندھی علیہ الرحمۃ والرضوان کا وسیلہ لے کہ حضور مسیح الاولیاء آپ اپنی فوج اجنہ کے ذریعے الله کے واسطے میری مدد فرمائیے
یہ عمل صرف تین بار بروز منگل کرنا ہے
پھر اس کے بعد قدرت خداوندی کا کرشمہ دیکھے کہ کس طرح دشمن نیست و نابود ہو کر ذلیل و رسوا ہو گا
اس عمل کے بعد دشمن
بیمار ہو سکتا ہے
لاعلاج مریض بن سکتا ہے
ایکسیڈنٹ کا شکار ہو سکتا ہے
کاروبار تباہ ہو سکتا ہے
نوکری پیشہ ہو تو نوکری جا سکتی ہے
اس کا ہر بنتا کام بگڑتا جائے گا

لیکن یہ عمل بہت سخت دشمن کیلئے کرنے کی اجازت ہے
معمولی دشمن کیلئے یہ عمل ہرگز نہ کرے
اس کے علاوہ بھی دیگر عملیات ہیں جن سے اشرار کو قرار واقعی سزا مل سکتی ہے
ایسے عملیات کیلئے ہم سے پرسنل رابطہ فرمائیں
انشاءالله  رہنمائی کی جائے گی

سورہ اخلاص کے روحانی عملیات

*سورہ اخلاص کے روحانی عملیات*

از   : یپر طریقت روحانی عامل حضرت مولانا محمودالحسن قادری رضوی چشتی نظامی سہروردی نقشبندی
مالیگاؤں      *7588792786*

قرآن کریم کی ہر سورہ اپنے اندر ایک جامعیت لئے ہوئے ہے
کیونکہ پورا قرآن الله تعالی کی صفات کا اگر بیان ہے تو رسول گرامی وقار صلی الله علیہ وسلم کا معجزہ بھی ہے یہ ایسی مکمل اور جامع کتاب ہے کہ جس کی حفاظت کا ذمہ خود خدا وند قدوس نے لے رکھا ہے اور جس کے کسی نقطے کا انکار بھی کفر تک پہنچا سکتا ہے
اسی مکمل کتاب کی ایک سورہ اخلاص بھی ہے جسے تہائی قرآن کا درجہ حاصل ہے
یہ سورہ برکت و رحمت سے معمور ہے کیونکہ قرآن عظیم کی اس چھوٹی سی سورہ میں الله تعالی کی بہت بڑی بڑی  صفات کا بیان ہے جسے ہم صفت بے نیازی اور صفت  یکتائی  کہہ سکتے ہیں
اور اتنے مختصر انداز میں اتنا عظیم بیان دنیا پیش ہی نہیں کر سکتی
اگر کوئی دہریہ غیر جانب دار ہو کر  خلوص دل سے اس سورہ کو پڑھ لے تو وہ بفضل ایزدی صاحب ایمان و ایقان ہو جائے
  بہر حال یہ سورہ بھی روحانی عملیات میں بہت مؤثر اور کار آمد ہے
اس سورہ کا عامل بننے کیلئے تازہ غسل  کر کے نوچندی جمعرات سے شروع کرے
اور اکیس دنوں میں    *100200*  بار  پڑھے
دوران عمل جھوٹ غیبت مکر و ریا چغلی  دھوکہ دہی امور سے بار بار توبہ کرتا رہے
نمازوں کی پابندی کرے روزانہ حسب استطاعت صدقہ و خیرات کرے
حتی الامکان سفید لباس زیب تن کرے اپنا زیادہ وقت مسجد میں بسر کرےـ
لوگوں سے بات چیت کم کردے
جب اکیس دن پورے ہو جائیں تو دو رکعت نماز شکر ادا کرے اور روزانہ اس کا ایک مقررہ ورد برقرار رکھے
اس سورہ پاک کا عامل خلق خدا سے بے نیاز ہوتا ہے اور مخلوق  کو اس سے  بڑا فیض حاصل ہوتا ہے

*فقر و فاقہ سے بچنے کیلئے*
جو اس سورہ کی تلاوت ہمیشگی سے کرتا ہے اس  کو کبھی فقر و فاقہ کی نوبت نہیں آتی
وہ کبھی تنگی کا شکوہ نہیں کرتا
فقر و فاقہ سے خود اور اپنی اولاد کو بچانے کیلئے روزانہ کم از کم گیارہ بار سورہ اخلاص کو اخلاص سے پڑھنے کی عادت بنالیں

   *بے اولاد افراد اولاد کیلئے اسے پڑھیں*
کیونکہ اس میں الله پاک کی ایک صفت لم یلد ولم یولد بیان کی گئی ہے
اس سورہ کو پڑھ کر الله پاک سے عرض کرے کہ اے الله تو صمد ہے بے نیاز ہے تو اولاد سے پاک ہے لیکن تو نے ہمیں انسان بنایا ہے اور انسان کو اولاد سے انسیت عطا فرمائی ہے اے الله تو محض اپنی کبریائی سے مجھے بھی صاحب اولاد بنا
انشاءالله اولاد ہو گی اور بفضل الہی خوبصورت اور فرماں بردار  اولاد ہو گی

*لڑکیوں کے رشتے کیلئے*
جن لڑکیوں کے رشتے نہ آتے ہوں  ایسی لڑکیاں خود یا ان کی والدہ روزانہ بعد نماز عشاء سونے سے پہلے 41  بار اس سورہ کو پڑھ کر  مطلوبہ رشتے کیلئے دعا کر کے بغیر بات کئے ہوئے  سو جائیں انشاء الله بہت جلد مطلب برآری ہو گی

*گھر میں خیر و برکت کیلئے*
روزانہ   *21*  بار سورہ اخلاص پڑھنے سے گھر میں خیر و برکت کا نزول ہوتا ہے
کم آمدنی ہو تب بھی سکون حاصل ہوتا ہے

*مستجاب الدعوات ہونے کیلئے*
اپنی قضا نماز اور قضا روزے کو پورا کر کے  اس سورہ کو روزانہ  *70*  بار پڑھنے کی عادت بنائے انشاءالله مستجاب الدعوات ہو گا لیکن اس معاملے کو اپنے اور خدا کے درمیان ہی پوشیدہ رکھے الله تعالی رازداری کو پسند فرماتا ہے ـ  دعا میں آپ جتنا رازداری برتیں گے الله پاک آپ کی دعاؤں کو مقبولیت عطا فرمائے گا انشاءالله

  *تسخیر خلائق کیلئے*
اس سورہ پاک کو  نماز فجر کی سنت کی دوسری رکعت میں تلاوت کرے ( اکثر اوقات)  اور بعد نماز فجر قلب کو الله تبارک و تعالی کی طرف متوجہ کر کے اس سورہ پاک کو  *90* بار پڑھے کچھ دنوں کی مداومت کے بعد انشاءالله تسخیر خلائق حاصل ہو گی

Friday, 3 August 2018

رشتے کیلئے روحانی عملیات

*رشتے کیلئے روحانی عملیات*

از  : روحانی عامل پیر طریقت  مولانا محمودالحسن قادری رضوی چشتی نظامی سہروردی نقشبندی  مالیگاؤں
            *7588792786*

ہمارے پیارے مذہب اسلام میں نکاح کو اسان و سہل بنایا گیا ہے
اور زنا کیلئے بڑی سخت سزا تجویز کی گئی ہے
نکاح کو آسان بناتے ہوئے اس میں لڑکی اور لڑکے کے دینداری کو اولیت اور اہمیت دی گئی ہے
تاکہ پرہیز گاری برقرار رہے
اس کے باوجود ہمارے معاشرے میں رشتہ ناتے کیلئے اج کل بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے
ہمارے معاشرے میں مناسب رشتے کیلئے لوگ سالوں تک انتظار کرتے ہیں
لیکن رشتے نہیں آتے
بہر حال جس لڑکی یا لڑکے کا رشتہ نہ آتا ہو وہ ان عملیات کو بروئے کار لائیں
انشاءالله ان کیلئے مناسب رشتے ضرور آئیں گے جس سے ان کی زندگی نہایت خوشگوار گزرے گی

غیر شادی شدہ کے  رشتے کیلئے  ( ۱ )  ایت غوث  کا نقش بنا کر اور نیچے اپنا مقصد لکھ کر نقش اپنے پاس رکھے اور اس آیت کو   *910*   بار  تین دن میں پڑھے
انشاءالله کچھ ہی دنوں میں رشتہ کہیں نہ کہیں متعین ہو جائیگا
( ۲ ) آیت پاک
ومن کل شئی خلقنا زوجین لعلکم تذکرون
کے اعداد کا نقش بنا کر نیچے اپنا مقصد لکھے
اور روزانہ یہ آیت پاک *27*  بار پڑھا کرے انشاء الله مناسب رشتے کا انتظام ہو جائے گا

( ۳ ) آیت  پاک انا اعطینٰک  الکوثر کا نقش بنا کر نیچے اپنا مقصد لکھے
اور اس ایت پاک کو  پڑھیں

( ۴ ) روزانہ رات میں سورہ اخلاص   *41*  بار پڑھ کر دعا کر کے بغیر بات کئے ہوئے سو جائے
انشاءالله کچھ ہی دنوں میں رشتے کا انتظام ہو جائے گا

سورہ نور لکھ کر دھو کر پینے سے پاکیزگی بھی عطا ہوتی ہے اور رشتے کا مناسب انتظام ہو جاتا ہے
سورہ احزاب لکھ کر گھر میں رکھنے سے بھی مناسب رشتے کا انتظام ہو  جاتا ہے

سورہ مریم   *16*  دن تک پڑھنے سے بھی رشتے کا انتظام ہو جاتا ہے

اس کے علاوہ بھی دیگر آیتیں اور سورہ ہیں جن سے یہ کام اسان ہو جاتے ہیں
لیکن پہلے کسی عامل سے یا خود استخارہ کر کے دیکھ لیں کہ رشتہ نہ لگنے کا سبب کیا ہے
اگر سحر ہے تو پہلے سحر کی کاٹ کریں
اگر آسیب ہے تو آسیب کا دفعیہ کریں
پھر اس کے بعد ان عملیات کو بروئے کار لائیں

منقبت حضور بندہ نواز علیہ الرحمہ

السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ  محترم حضرات  یہ منقبت شریف حضور صدر الدین ابوالفتح شیخ الاسلام و المسلمین حضرت خواجہ سید محمد بندہ نواز...