Wednesday, 8 August 2018

سورہ اخلاص کے روحانی عملیات

*سورہ اخلاص کے روحانی عملیات*

از   : یپر طریقت روحانی عامل حضرت مولانا محمودالحسن قادری رضوی چشتی نظامی سہروردی نقشبندی
مالیگاؤں      *7588792786*

قرآن کریم کی ہر سورہ اپنے اندر ایک جامعیت لئے ہوئے ہے
کیونکہ پورا قرآن الله تعالی کی صفات کا اگر بیان ہے تو رسول گرامی وقار صلی الله علیہ وسلم کا معجزہ بھی ہے یہ ایسی مکمل اور جامع کتاب ہے کہ جس کی حفاظت کا ذمہ خود خدا وند قدوس نے لے رکھا ہے اور جس کے کسی نقطے کا انکار بھی کفر تک پہنچا سکتا ہے
اسی مکمل کتاب کی ایک سورہ اخلاص بھی ہے جسے تہائی قرآن کا درجہ حاصل ہے
یہ سورہ برکت و رحمت سے معمور ہے کیونکہ قرآن عظیم کی اس چھوٹی سی سورہ میں الله تعالی کی بہت بڑی بڑی  صفات کا بیان ہے جسے ہم صفت بے نیازی اور صفت  یکتائی  کہہ سکتے ہیں
اور اتنے مختصر انداز میں اتنا عظیم بیان دنیا پیش ہی نہیں کر سکتی
اگر کوئی دہریہ غیر جانب دار ہو کر  خلوص دل سے اس سورہ کو پڑھ لے تو وہ بفضل ایزدی صاحب ایمان و ایقان ہو جائے
  بہر حال یہ سورہ بھی روحانی عملیات میں بہت مؤثر اور کار آمد ہے
اس سورہ کا عامل بننے کیلئے تازہ غسل  کر کے نوچندی جمعرات سے شروع کرے
اور اکیس دنوں میں    *100200*  بار  پڑھے
دوران عمل جھوٹ غیبت مکر و ریا چغلی  دھوکہ دہی امور سے بار بار توبہ کرتا رہے
نمازوں کی پابندی کرے روزانہ حسب استطاعت صدقہ و خیرات کرے
حتی الامکان سفید لباس زیب تن کرے اپنا زیادہ وقت مسجد میں بسر کرےـ
لوگوں سے بات چیت کم کردے
جب اکیس دن پورے ہو جائیں تو دو رکعت نماز شکر ادا کرے اور روزانہ اس کا ایک مقررہ ورد برقرار رکھے
اس سورہ پاک کا عامل خلق خدا سے بے نیاز ہوتا ہے اور مخلوق  کو اس سے  بڑا فیض حاصل ہوتا ہے

*فقر و فاقہ سے بچنے کیلئے*
جو اس سورہ کی تلاوت ہمیشگی سے کرتا ہے اس  کو کبھی فقر و فاقہ کی نوبت نہیں آتی
وہ کبھی تنگی کا شکوہ نہیں کرتا
فقر و فاقہ سے خود اور اپنی اولاد کو بچانے کیلئے روزانہ کم از کم گیارہ بار سورہ اخلاص کو اخلاص سے پڑھنے کی عادت بنالیں

   *بے اولاد افراد اولاد کیلئے اسے پڑھیں*
کیونکہ اس میں الله پاک کی ایک صفت لم یلد ولم یولد بیان کی گئی ہے
اس سورہ کو پڑھ کر الله پاک سے عرض کرے کہ اے الله تو صمد ہے بے نیاز ہے تو اولاد سے پاک ہے لیکن تو نے ہمیں انسان بنایا ہے اور انسان کو اولاد سے انسیت عطا فرمائی ہے اے الله تو محض اپنی کبریائی سے مجھے بھی صاحب اولاد بنا
انشاءالله اولاد ہو گی اور بفضل الہی خوبصورت اور فرماں بردار  اولاد ہو گی

*لڑکیوں کے رشتے کیلئے*
جن لڑکیوں کے رشتے نہ آتے ہوں  ایسی لڑکیاں خود یا ان کی والدہ روزانہ بعد نماز عشاء سونے سے پہلے 41  بار اس سورہ کو پڑھ کر  مطلوبہ رشتے کیلئے دعا کر کے بغیر بات کئے ہوئے  سو جائیں انشاء الله بہت جلد مطلب برآری ہو گی

*گھر میں خیر و برکت کیلئے*
روزانہ   *21*  بار سورہ اخلاص پڑھنے سے گھر میں خیر و برکت کا نزول ہوتا ہے
کم آمدنی ہو تب بھی سکون حاصل ہوتا ہے

*مستجاب الدعوات ہونے کیلئے*
اپنی قضا نماز اور قضا روزے کو پورا کر کے  اس سورہ کو روزانہ  *70*  بار پڑھنے کی عادت بنائے انشاءالله مستجاب الدعوات ہو گا لیکن اس معاملے کو اپنے اور خدا کے درمیان ہی پوشیدہ رکھے الله تعالی رازداری کو پسند فرماتا ہے ـ  دعا میں آپ جتنا رازداری برتیں گے الله پاک آپ کی دعاؤں کو مقبولیت عطا فرمائے گا انشاءالله

  *تسخیر خلائق کیلئے*
اس سورہ پاک کو  نماز فجر کی سنت کی دوسری رکعت میں تلاوت کرے ( اکثر اوقات)  اور بعد نماز فجر قلب کو الله تبارک و تعالی کی طرف متوجہ کر کے اس سورہ پاک کو  *90* بار پڑھے کچھ دنوں کی مداومت کے بعد انشاءالله تسخیر خلائق حاصل ہو گی

No comments:

Post a Comment

منقبت حضور بندہ نواز علیہ الرحمہ

السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ  محترم حضرات  یہ منقبت شریف حضور صدر الدین ابوالفتح شیخ الاسلام و المسلمین حضرت خواجہ سید محمد بندہ نواز...