Monday, 30 September 2019

کمر اور گھٹنوں کے درد سے نجات پاٸیں

کمر اور گھٹنوں کے درد سے نجات پاٸیں 

طالب دعا :
پیر طریقت روحانی عامل مولانا محمودالحسن قادری رضوی چشتی سہروردی نقشبندی 
مالیگاٶں 
        *7588792786*

اگر کسی کی کمر یا گھٹنے میں شدید درد ہو 
جس سے نماز کی اداٸیگی میں تکلیف ہوتی ہو 
یا بیٹھنے اٹھنے میں مشقت ہوتی ہو تو 
ایسے افراد سرسوں یا راٸی کے تیل پر 133 بار آیت قطب اول آخر درود شریف پڑھ کر دم کریں 
اور اس تیل کو درد کی جگہ پر ہلکی مالش کر کے ایک چھوٹے سوتی [ کاٹن ] کپڑے سے پونچھ کر اس کپڑے کو جلا دیں کم از کم 7 دن تک 
زیادہ پرانا درد ہونے کی صورت میں یہ عمل 21 دن تک کریں 

آیت قطب پارہ نمبر 4 آیت نمبر 154 
جو ثم انزل سے شروع ہوتی ہے 
اور بذات الصدور پر پوری ہوتی ہے 

انشاء اللہ بہت جلد آرام ہو گا 

اس عمل کی ہر عامل ذی الکرم کو اور ہر مسلمان کو عام اجازت ہے 

نوٹ : عامل حضرات صرف 7 بار یا 70 پڑھ کر دم کر سکتے ہیں 
اور اس فقیر کو اپنی دعاٶں میں یاد رکھیں

[ یہ پوسٹ بغیر قطع و برید کے فی سبیل اللہ قرض حسنہ کے طور پر شیٸر کریں ]
Attachments area

Thursday, 26 September 2019

عرس شہنشاہ ہفت اقلیم حضرت بابا تاج الدین علیہ الرحمة مبارک ہو

عرس شہنشاہ ہفت اقلیم حضرت بابا تاج الدین علیہ الرحمة مبارک ہو

اے بابا تاج کیا کہنا تمہاری شان و عظمت کے
ہو تاج العارفین محبوب یزداں ظل رحمانی

حضرت بابا تاج الدین سرزمین ناگپور پر ایک نرالی شان کے مالک ہیں جن کے جذب و سلوک کا حسین امتزاج اہلیان شہر ناگپور نے اپنے ماتھے کی آنکھوں سے ملاحظہ کیا
کیا راجہ کیا پرجا سب آپ کے بندہ بے دام بنے ہوٸے تھے
ہر کوٸی آپ کے دربار گوہر بار سے مالا مال ہو کر جاتا
اور آپ نے اپنی زندگی خدمت خلق کیلٸے وقف کر رکھی تھی
ناگپور شہر کو آپ نے قومی یکجہتی کا ایسا گہوارہ بنایا کہ
جس کی مثال اس دور پر آشوب میں نہیں ملتی

مہاراجہ رگھوجی راٶ بھونسلے نے اپنی شاہانہ کرو فر کو آپ کے قدموں پر نچھاور کر دیا تھا
آج بھی آپ کا صندل اسی مہاراجہ کے گھر سے آتا ہے
آپ کی ظاہری زندگی میں بھی اور بعد وصال بھی بے شمار لوگ آپ کے دربار پر انوار سے فیض یاب ہوٸے ہیں
اور آج بھی آپ کا دربار روحانیت کے متلاشیوں کیلٸے منزل رشد و ہدایت ہے
بیماروں کیلٸے شفا خانہ ہے
بھوکوں کیلٸے ایک عظیم لنگر خانہ ہے تو پیاسوں کیلٸے مثال کوثر و سلسبیل ہے
ہر کوٸی آپ کے آستانے سے اپنی مراد پاتا ہے

الحَمْدُ ِلله
میں نے کٸی بار اس مبارک در پر جبیں ساٸی کی ہے
ابھی قبل رمضان جب میں اپنے مرشد گرامی کی عیادت کیلٸے ناگپور گیا تھا تو محترم ڈاکٹر ریاض احمد صاحب اور محترم ڈاکٹر غلام مرسلین رضوی صاحب قبلہ کی معیت میں اس دربار گوہر بار میں بھی حاضری ہوٸی تھی

حضرت شہنشاہ ہفت اقلیم بابا تاج الدین علیہ الرحمة کا یہ 97 واں عرس ہے
آپ کا وصال مورخہ 26 محرم 1344 ھ مطابق  17 اگست  1925 بروز پیر کو ہوا
آپ کا مزار پرانوار آپ کی پسند کی ہوٸی جگہ پر بنایا گیا ہے
جو آج بھی مرجع خلاٸق ہے
ہر سال نہایت ہی تزک و احتشام سے شاہی کروفر سے آپ کا عرس منایا جاتا ہے
اہل عرفان کو آپ کا مقدس عرس مبارک ہو

اللہ اللہ بابا تاج الدین کی کیا شان ہے
ناگپور کا بچہ بچہ آپ پر قربان ہے

منجانب
یکے از گدایان بابا تاج العارفین

روحانی عامل پیر طریقت مولانا محمودالحسن قادری رضوی چشتی سہروردی نقشبندی
مالیگاٶں
      7588792786

Tuesday, 24 September 2019

مفتی سیف اللہ خان اصدقی

*حضرت مفتی سیف اللہ خان اصدقی صاحب قبلہ ایک مختصر تعارف*

تأثرات از قلم :
روحانی عامل پیر طریقت مولانا محمودالحسن قادری رضوی    مالیگاٶں

      *7588792786*

کچھ لوگ صرف اپنے لٸے جیتے ہیں ان کا ہر کام اپنی ذات تک محدود ہوتا ہے 
ایسے لوگ اگر کسی کیلٸے نفع بخش نہ ہو سکیں تو ان سے بہر حال امت کو اتنا فاٸدہ تو ہوتا ہی ہے کہ وہ کسی کیلٸے نقصان دہ بھی ثابت نہیں ہوتے 
لیکن کچھ افراد ایسے ہوتے ہیں جو اپنا ہر کام امت کے فاٸدے کیلٸے ہی کرتے ہیں 
ان کا کردار ان کی گفتار صرف ملت اسلامیہ کے فواٸد کیلٸے ہوتا ہے 
یہاں تک کہ کچھ لوگ راتوں کو اگر کچھ دیر کیلٸے بیدار بھی ہو جاٸیں تو بھی ان کی سوچ یہی ہوتی ہے کہ میری اپنی قوم کیلٸے میں کیا کر سکتا ہوں 
عام طور پر ایسے افراد بہت کم ملتے ہیں 
شاید ہزار میں ایک آدھ ایسے مل جاٸیں 
لیکن میں بڑے دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ جٸے پور کی سرزمین سے تعلق رکھنے والے حضرت مولانا مفتی سیف اللہ خان  اصدقی صاحب قبلہ ان لاکھوں میں ایک قیمتی نگینہ ہیں
نگینہ میں اس لٸے کہہ رہا ہوں کیونکہ جٸے پور سٹی قیمتی جواہرات اور  نگینوں کیلٸے مشہور و معروف ہے
اسے گلابی شہر بھی کہا جاتا ہے
یقیناً مفتی صاحب موصوف علماء کرام کی جماعت میں مثل گلاب اپنی مہک برقرار رکھتے ہیں 
میں تقریباً دیڑھ دو سال کے عرصے سے موصوف کو جانتا ہوں 
اگر چہ کہ روبرو ابھی تک ملاقات نہیں ہو سکی ہے لیکن تقریباً روزانہ ملاقات ہوتی ہے 
ایک دوسرے سے بلا کسی غرض کے تقریباً  روزانہ بات چیت ہوتی ہے 
نہ انہوں نے مجھ سے کسی ذاتی غرض کے دوستی کی ہے 
اور نہ میں کسی ذاتی غرض سے ان سے رابطہ میں ہوں 
فخریہ کہہ سکتا ہوں کہ ہماری دوستی الحب فی اللہ والبغض فی اللہ کی مظہر ہے 
بہر حال روزانہ ان کے جذبات کا مشاہدہ ہوتے رہتا ہے 
جو قابل تحسین اور لاٸق ستاٸش ہے
کبھی  غرباء کو کھانا کھلانے کا پروگرام 
کبھی رمضان شریف میں افطار کی عام دعوت 
کبھی لنگر غوث 
کبھی بیواٶں اور یتٰمٰی کی امداد و اعانت 
مسلمانوں پر ہونے والے ظلم وستم پر فوراً تڑپ اٹھنا 
اس پر جو ایکشن لیا جاسکتا ہو اس پر فوری لاٸحہ عمل ترتیب دے کر امت کو بیدار کرنے کی کوشش کرنا 
حکومتی کارندوں کو ان کی غلطی کا احساس دلا دینا
یقیناً یہ بڑے دل گردہ کا کام ہے 
جو حضرت مولانا مفتی سیف اللہ خان اصدقی صاحب قبلہ بڑی ہی خوبی کے ساتھ پورا کرتے ہیں 
یہی وجہ ہے کہ میں ہمیشہ ان کو اپنی دعاٶں میں یاد رکھتا  ہوں کہ مولیٰ تبارک و تعالیٰ اپنے محبوب ﷺ کے طفیل جملہ آفات دنیا و مکر شیاطین و قہر آسمانی و سلطانی و جملہ علتہاٸے ارضی و سماوی  سے محفوظ و مامون فرماٸے

Monday, 23 September 2019

عرسِ مخدومی

*دل کے آبگینے میں نقش ہوگٸے مخدوم*
*یہ سند ہی کافی ہے اپنی کامیابی کی*

*سرورا شاہا کریما دستگیرا اشرفا*
*حرمت روح پیمبر یک نظر کن سوئے ما*
*عالم روحانیت کے نیر برج شرف*

*کر کے ترک سلطنت پائی ہے عالی سلطنت*

*ہیں شہ سمنان ہندوستان کے در نجف*

*اے نبی کی آل و اولاد علی و فاطمہ*

*سرورا شاہا کریما دستگیرا اشرفا*

*حرمت روح پیمبر یک نظر کن سوء ما*

*آپ کا محمود آیا بن کے درباری فقیر*

*ہاتھ اس کا تھام لیں ہیں آپ میرے دستگیر*

*میرے دل میں ہو اجالا آپ ہیں روشن ضمیر*

*آپ سے روشن ہوا ہندوستاں قندیل ما*

*سرورا شاہا کریما دستگیرا اشرفا*

*حرمت روح پیمبر یک نظر کن سوء ما*

*اے اشرف زمانہ زمانے مدد نما*
*در ہائے بستہ را زکلید کرم کشا*
*اے سید اشرف جہانگیر*
*دست من زار و ناتواں گیر*
*اشرف نہنگ دریا دریا بسینہ دارد*
*دُرہائے قیمتی را خلقے بجاں خرید*

*عرس مخدومی اشرفی مبارک*

تارک السلطنت
فاتح قلوب مومناں 
سیّاح ھفت ِاقلیم 
حکمران اقلیم ولایت 
سرتاج سادات 
غوث العالم 
قطب زماں 
جلوۂ کچھوچھہ مقدسہ 
اشرف سمناں 
مخدوم زمانہ 
آل نبی اولاد علی 
سلطان اوحدالدین 
الشیخ السید
 مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی 
علیہ الرحمۃ والرضوان 
کے مبارک عرس کے موقع پر 
ان تمام عاشقان اولیاء
غلامان اشرفِ زمانہ 
حلقہ بگوشان خانوادۂ اشرفیہ 
سر فروشان محبتِ 
بادہ  خواران  عرفانِ  چشتیہ 
میکشانِ خم خانۂ سراجیہ و نظامیہ 
کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں 
کہ 
*دل کے آبگینے میں نقش ہو گئے اشرف*
*یہ سند ہی کافی ہے اپنی کامیابی کی*

پیشکش 
غلامِ درِ  اشرف و آل رسول 

مولانا محمودالحسن رضوی  قادری چشتی نظامی نقشبندی سہروردی
*مصنف مجربات محمود*

مالیگاؤں 
                  *7588792786*

Sunday, 22 September 2019

خیر و برکت کا قرآنی روحانی عمل

*خیر و برکت کا ایک قرآنی و روحانی عمل*
از :: روحانی عامل پیر طریقت مولانا محمودالحسن قادری رضوی چشتی نقشبندی سہروردی
مالیگاٶں
     *7588792786*
آج اکثر لوگ بے برکتی کا رونا روتے ہیں
روزی میں خیر و برکت نہیں ہوتی
حالانکہ صدقہ و خیرات کرتے رہیں تو بے برکتی نہیں ہو سکتی
لیکن آج کل لوگ پہلے خوب آمدنی چاہتے ہیں پھر تھوڑا صدقہ نکالنے کی فکر کرتے ہیں
قرآن پاک میں ہے
لَن تَنَالُوا البِرَّ حَتّی تُنفِقُوا مِمَّا تُحِبُّون
یعنی تم بھلاٸی کو نہ پہنچو گے جب تک راہ خدا میں اپنی پیاری چیز  نہ خرچ  کرو
[ ترجمہ کنزالایمان ]
الحاصل یہ کہ پہلے خرچ کرو پھر برکت حاصل کرو
انسان اپنی دکان داری میں بھی پہلے سرمایہ لگاتا ہے پھر اس کا پھل پاتا ہے
اسی طرح نیکی کا معاملہ بھی ہے
پہلے راہ خدا میں خرچ کرو پھر اس کی برکتوں سے لطف اندوز ہوں
دوسری جگہ اللہ تبارک و تعالی ارشاد فرماتا ہے
وَاَقرِضُوا اللہَ قَرضاً حَسَناً
اور اللہ  کو اچھا  قرض  دو
[  ترجمہ کنزالایمان ]
اللہ تبارک و تعالی کو قرض کی کیا ضرورت  ؟
یعنی اگر اللہ تعالی نے آپ کو مال و دولت یا کسی نعمت سے نوازا ہے تو اس مال و دولت یا اس نعمت سے خلق خدا کی ضرورتوں کو پورا کرو
اگر آپ نے یہ فلسفہ سمجھ لیا تو کبھی آپ کے مال و دولت میں یا اللہ کی دی ہوٸی نعمت میں نقصان واقع نہیں ہو سکتا
اب میں آپ کو خیر و برکت کا ایک قرآنی و روحانی عمل بتاتا ہوں
اس پر آج سے عمل پیرا ہو جاٸیں
ان شاء اللہ اندازے و قیاس سے زیادہ اپنے مال و دولت میں خیر و برکت کا مشاہدہ فرماٸیں گے
یہ عمل مجرب و آزمودہ عمل ہے
جب کسی کو کوٸی چیز دیں نیکی کے ارادے سے دیں
چاہے کھانے پینے کی کوٸی چیز ہو یا استعمال کی کوٸی چیز
جیسے کپڑا ٹوپی رومال
یا دیگر کوٸی بھی اشیاء
یا نیکی کی کوٸی بات ہی کیوں نہ بتاٸیں
یا کسی کو کوٸی مشورہ بھی دیں تو وہ بھی اسی میں شامل ہیں
دیتے وقت یہ نیت کر لیں کہ میں یہ اللہ تعالی کو قرض حسنہ دے رہا ہوں
یا یہ جملہ دل ہی میں کہہ دیں
وَاَقرَضتُ اللہَ قَرضاً حَسَناً
خاص طور  سے اپنے پاس پڑوس میں غریب مسلمانوں یا اپنے قریبی رشتہ داروں میں ایسے لوگوں کو بلا کر ان کی دل جوٸی کر کے ان کی ضرورتوں کو محسوس کر کے بغیر ان کے کہے ہوٸے ان کی ضرورتوں کو پورا کر دیں
یا اپنے محلے کی مسجد کے امام و موذن صاحبان  یا علماء کرام یا سفید پوش حضرات جو کبھی اپنی ضرورتوں کو کسی پر ظاہر نہیں کرتے
لیکن اپنی زندگی غربت میں ہی گزار دیتے ہیں
ایسے حضرات کی ضروریات کو حسب استطاعت پورا کر کے ان کی فکر مندی کو دور فرما دیں
اور یہی جملہ کہہ دیں
وَاَقرَضتُ اللہَ قَرضاً حَسَناً
پھر دیکھٸے
کیسے آپ کی کایا پلٹ ہوتی ہے
اس قرآنی عمل سے یقیناً آپ کی روزی و آمدنی میں کاروبار اور دکان داری میں  بے انتہا خیر و برکت ہو گی
اس عمل کا فاٸدہ دنیا کے علاوہ یقینی طور پر آخرت میں بھی ہو گا

جو آپ کے اندازے و قیاس سے بھی زیادہ ہو گا
اس عمل کی ہر سنی مسلمان کو عام اجازت ہے
علماء کرام خاص طور پر اس پر خود بھی  عمل پیرا ہو جاٸیں اور کسی دوسرے کو  اسے بتانے میں بخل سے کام نہ لیں ممکن ہو تو کسی جمعہ میں اس مضمون کو اپنی تقریر کا موضوع سخن بنا لیں تا کہ عام مسلمان بھی اس خیر و برکت والے عمل سے کما حقہ فاٸدہ حاصل کر سکیں
اس عمل میں مزید اور بھی بہت سارے فواٸد مضمر ہیں
جو اس عمل کو بروٸے کار لانے کے بعد اپنے ماتھے کی آنکھوں سے ضرور ملاحظہ فرماٸیں گے 
اور اس حقیر فقیر کو اپنی دعاٶں میں یاد رکھیں گے
نوٹ : اس مضمون کو بغیر کسی قطع و برید کے عام کرنے کی مکمل اجازت ہے

Saturday, 14 September 2019

جبل استقامت

*جبل استقامت حضور مفتی اعظم مثال نور بار رہیں گے*

خراج عقیدت پیش کردہ
روحانی عامل پیر طریقت مولانا محمودالحسن قادری رضوی
مالیگاٶں

     *7588792786*

آج 14 محرم ان کے مقدس عرس کی تاریخ ہے
جن کا نام  محمد مصطفی رضا خان علیہ الرحمة و الرضوان تھا
آپ اعلی حضرت امام احمد رضا علیہ الرحمة کے شہزادے تھے
اپنے دور میں علم کے کوہ گراں تھے
شریعت و طریقت کے جامع تھے
مصلحت پسندی سے کبھی اپنے فتوٶں کو داغدار نہیں ہونے دیا
ان کے بعض فتاوی اتنے مشہور ہوٸے کہ حکومت وقت کو اپنے فیصلے تبدیل کرنے پڑے
جیسے
حکومت ہند نے نسبندی کی سختی کا فیصلہ آپ کے فتوے کی وجہ سے تبدیل کیا
حکومت پاکستان نے چاند کو ہواٸی جہاز سے دیکھنے کا فیصلہ آپ کے فتوے کی وجہ سے تبدیل کیا
حکومت ہند اور سعودی نے پاسپورٹ پر فوٹو کا فیصلہ صرف آپ کیلٸے تبدیل کیا
اور آپ بِنا فوٹو والے پاسپورٹ پر حج کیلٸے تشریف لے گٸے

ایسی نابغہ روزگار شخصیات صدیوں بعد جنم لیتی ہیں
جو بیک وقت ساری دنیا کے مرکز عقیدت ہوں
جن پر عوام تو عوام خواص قربان ہونے کیلٸے تیار رہیں
خواص تو خواص حکومتیں یعنی صرف ایک ملک کی نہیں
کٸی ممالک کی حکومتیں جن کے فتاوی  پر اپنے فیصلوں کو تبدیل کر دیا کریں

علم کے گوہ گراں
جبل استقامت
خلوص و للہیت کے پیکر
جنہوں نے دین و سنیت کی حفاظت کیلٸے
ہر محاذ پر
زندگی کے ہر موڑ پر اپنے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں
آر ایس ایس کی بنیادوں کو جنہوں نے شدھی کرن تحریک کے وقت ہی جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں کامیاب ہو گٸے تھے
آج اسی تحریک کو ارشد مدنی و محمود مدنی چچا بھتیجے مل کر پھر ان کے ہم نوالہ و ہم پیالہ بن کر تقویت پہنچا رہے ہیں

سلام ایسے  پاکباز مفتی اعظم کی ذات پر جنہوں نے کبھی اپنی ذات پر ملمع سازی کی چادر نہیں اوڑھی

ابر رحمت تیرے مرقد پر گہر باری کرے
سبزہ نورستہ اس گھر کی نگہ بانی کرے