*حضرت مفتی سیف اللہ خان اصدقی صاحب قبلہ ایک مختصر تعارف*
تأثرات از قلم :
روحانی عامل پیر طریقت مولانا محمودالحسن قادری رضوی مالیگاٶں
*7588792786*
کچھ لوگ صرف اپنے لٸے جیتے ہیں ان کا ہر کام اپنی ذات تک محدود ہوتا ہے
ایسے لوگ اگر کسی کیلٸے نفع بخش نہ ہو سکیں تو ان سے بہر حال امت کو اتنا فاٸدہ تو ہوتا ہی ہے کہ وہ کسی کیلٸے نقصان دہ بھی ثابت نہیں ہوتے
لیکن کچھ افراد ایسے ہوتے ہیں جو اپنا ہر کام امت کے فاٸدے کیلٸے ہی کرتے ہیں
ان کا کردار ان کی گفتار صرف ملت اسلامیہ کے فواٸد کیلٸے ہوتا ہے
یہاں تک کہ کچھ لوگ راتوں کو اگر کچھ دیر کیلٸے بیدار بھی ہو جاٸیں تو بھی ان کی سوچ یہی ہوتی ہے کہ میری اپنی قوم کیلٸے میں کیا کر سکتا ہوں
عام طور پر ایسے افراد بہت کم ملتے ہیں
شاید ہزار میں ایک آدھ ایسے مل جاٸیں
لیکن میں بڑے دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ جٸے پور کی سرزمین سے تعلق رکھنے والے حضرت مولانا مفتی سیف اللہ خان اصدقی صاحب قبلہ ان لاکھوں میں ایک قیمتی نگینہ ہیں
نگینہ میں اس لٸے کہہ رہا ہوں کیونکہ جٸے پور سٹی قیمتی جواہرات اور نگینوں کیلٸے مشہور و معروف ہے
اسے گلابی شہر بھی کہا جاتا ہے
یقیناً مفتی صاحب موصوف علماء کرام کی جماعت میں مثل گلاب اپنی مہک برقرار رکھتے ہیں
میں تقریباً دیڑھ دو سال کے عرصے سے موصوف کو جانتا ہوں
اگر چہ کہ روبرو ابھی تک ملاقات نہیں ہو سکی ہے لیکن تقریباً روزانہ ملاقات ہوتی ہے
ایک دوسرے سے بلا کسی غرض کے تقریباً روزانہ بات چیت ہوتی ہے
نہ انہوں نے مجھ سے کسی ذاتی غرض کے دوستی کی ہے
اور نہ میں کسی ذاتی غرض سے ان سے رابطہ میں ہوں
فخریہ کہہ سکتا ہوں کہ ہماری دوستی الحب فی اللہ والبغض فی اللہ کی مظہر ہے
بہر حال روزانہ ان کے جذبات کا مشاہدہ ہوتے رہتا ہے
جو قابل تحسین اور لاٸق ستاٸش ہے
کبھی غرباء کو کھانا کھلانے کا پروگرام
کبھی رمضان شریف میں افطار کی عام دعوت
کبھی لنگر غوث
کبھی بیواٶں اور یتٰمٰی کی امداد و اعانت
مسلمانوں پر ہونے والے ظلم وستم پر فوراً تڑپ اٹھنا
اس پر جو ایکشن لیا جاسکتا ہو اس پر فوری لاٸحہ عمل ترتیب دے کر امت کو بیدار کرنے کی کوشش کرنا
حکومتی کارندوں کو ان کی غلطی کا احساس دلا دینا
یقیناً یہ بڑے دل گردہ کا کام ہے
جو حضرت مولانا مفتی سیف اللہ خان اصدقی صاحب قبلہ بڑی ہی خوبی کے ساتھ پورا کرتے ہیں
یہی وجہ ہے کہ میں ہمیشہ ان کو اپنی دعاٶں میں یاد رکھتا ہوں کہ مولیٰ تبارک و تعالیٰ اپنے محبوب ﷺ کے طفیل جملہ آفات دنیا و مکر شیاطین و قہر آسمانی و سلطانی و جملہ علتہاٸے ارضی و سماوی سے محفوظ و مامون فرماٸے

No comments:
Post a Comment