Saturday, 14 September 2019

جبل استقامت

*جبل استقامت حضور مفتی اعظم مثال نور بار رہیں گے*

خراج عقیدت پیش کردہ
روحانی عامل پیر طریقت مولانا محمودالحسن قادری رضوی
مالیگاٶں

     *7588792786*

آج 14 محرم ان کے مقدس عرس کی تاریخ ہے
جن کا نام  محمد مصطفی رضا خان علیہ الرحمة و الرضوان تھا
آپ اعلی حضرت امام احمد رضا علیہ الرحمة کے شہزادے تھے
اپنے دور میں علم کے کوہ گراں تھے
شریعت و طریقت کے جامع تھے
مصلحت پسندی سے کبھی اپنے فتوٶں کو داغدار نہیں ہونے دیا
ان کے بعض فتاوی اتنے مشہور ہوٸے کہ حکومت وقت کو اپنے فیصلے تبدیل کرنے پڑے
جیسے
حکومت ہند نے نسبندی کی سختی کا فیصلہ آپ کے فتوے کی وجہ سے تبدیل کیا
حکومت پاکستان نے چاند کو ہواٸی جہاز سے دیکھنے کا فیصلہ آپ کے فتوے کی وجہ سے تبدیل کیا
حکومت ہند اور سعودی نے پاسپورٹ پر فوٹو کا فیصلہ صرف آپ کیلٸے تبدیل کیا
اور آپ بِنا فوٹو والے پاسپورٹ پر حج کیلٸے تشریف لے گٸے

ایسی نابغہ روزگار شخصیات صدیوں بعد جنم لیتی ہیں
جو بیک وقت ساری دنیا کے مرکز عقیدت ہوں
جن پر عوام تو عوام خواص قربان ہونے کیلٸے تیار رہیں
خواص تو خواص حکومتیں یعنی صرف ایک ملک کی نہیں
کٸی ممالک کی حکومتیں جن کے فتاوی  پر اپنے فیصلوں کو تبدیل کر دیا کریں

علم کے گوہ گراں
جبل استقامت
خلوص و للہیت کے پیکر
جنہوں نے دین و سنیت کی حفاظت کیلٸے
ہر محاذ پر
زندگی کے ہر موڑ پر اپنے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں
آر ایس ایس کی بنیادوں کو جنہوں نے شدھی کرن تحریک کے وقت ہی جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں کامیاب ہو گٸے تھے
آج اسی تحریک کو ارشد مدنی و محمود مدنی چچا بھتیجے مل کر پھر ان کے ہم نوالہ و ہم پیالہ بن کر تقویت پہنچا رہے ہیں

سلام ایسے  پاکباز مفتی اعظم کی ذات پر جنہوں نے کبھی اپنی ذات پر ملمع سازی کی چادر نہیں اوڑھی

ابر رحمت تیرے مرقد پر گہر باری کرے
سبزہ نورستہ اس گھر کی نگہ بانی کرے

No comments:

Post a Comment

منقبت حضور بندہ نواز علیہ الرحمہ

السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ  محترم حضرات  یہ منقبت شریف حضور صدر الدین ابوالفتح شیخ الاسلام و المسلمین حضرت خواجہ سید محمد بندہ نواز...