عرس شہنشاہ ہفت اقلیم حضرت بابا تاج الدین علیہ الرحمة مبارک ہو
اے بابا تاج کیا کہنا تمہاری شان و عظمت کے
ہو تاج العارفین محبوب یزداں ظل رحمانی
حضرت بابا تاج الدین سرزمین ناگپور پر ایک نرالی شان کے مالک ہیں جن کے جذب و سلوک کا حسین امتزاج اہلیان شہر ناگپور نے اپنے ماتھے کی آنکھوں سے ملاحظہ کیا
کیا راجہ کیا پرجا سب آپ کے بندہ بے دام بنے ہوٸے تھے
ہر کوٸی آپ کے دربار گوہر بار سے مالا مال ہو کر جاتا
اور آپ نے اپنی زندگی خدمت خلق کیلٸے وقف کر رکھی تھی
ناگپور شہر کو آپ نے قومی یکجہتی کا ایسا گہوارہ بنایا کہ
جس کی مثال اس دور پر آشوب میں نہیں ملتی
مہاراجہ رگھوجی راٶ بھونسلے نے اپنی شاہانہ کرو فر کو آپ کے قدموں پر نچھاور کر دیا تھا
آج بھی آپ کا صندل اسی مہاراجہ کے گھر سے آتا ہے
آپ کی ظاہری زندگی میں بھی اور بعد وصال بھی بے شمار لوگ آپ کے دربار پر انوار سے فیض یاب ہوٸے ہیں
اور آج بھی آپ کا دربار روحانیت کے متلاشیوں کیلٸے منزل رشد و ہدایت ہے
بیماروں کیلٸے شفا خانہ ہے
بھوکوں کیلٸے ایک عظیم لنگر خانہ ہے تو پیاسوں کیلٸے مثال کوثر و سلسبیل ہے
ہر کوٸی آپ کے آستانے سے اپنی مراد پاتا ہے
الحَمْدُ ِلله
میں نے کٸی بار اس مبارک در پر جبیں ساٸی کی ہے
ابھی قبل رمضان جب میں اپنے مرشد گرامی کی عیادت کیلٸے ناگپور گیا تھا تو محترم ڈاکٹر ریاض احمد صاحب اور محترم ڈاکٹر غلام مرسلین رضوی صاحب قبلہ کی معیت میں اس دربار گوہر بار میں بھی حاضری ہوٸی تھی
حضرت شہنشاہ ہفت اقلیم بابا تاج الدین علیہ الرحمة کا یہ 97 واں عرس ہے
آپ کا وصال مورخہ 26 محرم 1344 ھ مطابق 17 اگست 1925 بروز پیر کو ہوا
آپ کا مزار پرانوار آپ کی پسند کی ہوٸی جگہ پر بنایا گیا ہے
جو آج بھی مرجع خلاٸق ہے
ہر سال نہایت ہی تزک و احتشام سے شاہی کروفر سے آپ کا عرس منایا جاتا ہے
اہل عرفان کو آپ کا مقدس عرس مبارک ہو
اللہ اللہ بابا تاج الدین کی کیا شان ہے
ناگپور کا بچہ بچہ آپ پر قربان ہے
منجانب
یکے از گدایان بابا تاج العارفین
روحانی عامل پیر طریقت مولانا محمودالحسن قادری رضوی چشتی سہروردی نقشبندی
مالیگاٶں
7588792786

No comments:
Post a Comment