Wednesday, 16 December 2020
مجربات محمود
Saturday, 12 December 2020
اولاد کیلئے روحانی عملیات
Saturday, 14 November 2020
سورہ مزمل شریف کے اعمال اور نقش
Tuesday, 29 September 2020
مخدومی عطیہ
Wednesday, 2 September 2020
حضور مفتی اعظم ہند علیہ الرحمہ
Monday, 17 August 2020
سحر یا آسیب کا علاج اور حفاظت
تحریر منجانب
روحانی عامل پیر طریقت مولانا محمود الحسن رضوی قادری چشتی نقشبندی سہروردی مالیگاؤں
7588792786
سحروجادو ایسا منحوس ومغضوب منتر ہے کہ اس منتر کے ذریعہ ساحر اچھے بھلے انسان کو ہرمیدان میں تباہ و برباد کر دیتا ہے
سحر وجادو گندے و کالے علم کے ذریعہ کیا جاتا ہے جوشرعا حرام اور کبھی کفر ہے, انہیں خرابیوں کی وجہ سے از روئے حدیث ساحر کی مغفرت و بخشش نہیں -
جو کوئی انسانی طبیعت پر سحر کرتا ہے تو انسان موت و زیست کی کشمکش میں مبتلا ہو جاتا ہے
اگر کاروبار پر کرتا ہے تو چند ہی دنوں میں کاروبار میں گراوٹ آنی شروع ہوجاتی ہے اور کچھ دنوں میں کاروبار چوپٹ ہو جاتا ہے اور سحرزدہ چند دنوں میں ہی مفلس و نادار ہو جاتا ہے
اسی طرح آسیبی معاملہ بھی ہے
آسیبی معاملات اکثر انسان کی شامت اعمال یا ماں باپ کی بد دعاؤں سے یا کسی کا دل دکھانے یا صفائی ستھرائی کا دھیان نہ رکھنے سے خود بخود ہو جاتے ہیں
جب کسی پر سحر کر دیا جائے یا کوئی آسیبی معاملہ کا شکار ہو جائے تو سحر کی کاٹ کرنا
یا آسیب کا دفع کرنا اور محافظت کا کام کرنا ضروری ہو جاتا ہے
سحر کی کاٹ یا دفع آسیب کے بہت سارے عملیات اور طریق عاملین میں رائج ہیں
اکثر ناقص عاملین اسی کے ذریعے کام کم ,عوام و خواص کو لوٹنے کا کام زیادہ کرتے ہیں
جن کی وجہ سے کامل عامل اور علماء کی جماعت سے اعتماد اٹھتا جارہا ہے جس سے صحیح لوگ بدنام ہورہے ہیں.
سحر کی کاٹ اور دفع آسیب کیلئے وہی طریقہ معتبر و مستند ہے جو قرآن و حدیث کی روشنی میں ہو اور جس کی شرع نے اجازت دی ہو.
اور وہ طریقہ مردود ہے جو غیر شرعی عملیات کے ذریعے ہو . اس معاملہ میں علاج کرنے والے اور کرانے والے دونوں گنہگار ہوں گے
سحر کی کاٹ اور دفع آسیب کا ایک طریقہ یہ بھی ہے جو یہاں تحریر کر رہا ہوں
مسحور کو یا آسیب زدہ کو سامنے بیٹھا کر
اول آخر درود پاک پڑھ کر درمیان میں آیت قطب یا آیت غوث سات سات بار پڑھ کر تین بار دم کریں
اور آیت غوث کو پچیس بار پڑھ کر پانی پر دم کر کے اس پانی کو مسحور کو اکیس دن تک پلائیں
ان شاءاللہ سحر کی کاٹ ہو جائے گی
اگر مریض کسی دور دراز مقام پر ہو تو مریض کو سامنے بیٹھا ہوا تصور کر کے یہی طریقہ اپنائیں
اور پانی پر دم نہ کریں
اگر دفع آسیب کرنا ہو تو بذریعہ اتارا دفع آسیب کریں اور
آیت قطب اور آیت غوث کا نقش بنا کر آسیب زدہ کے گلے میں پہنا دیں
یا بازو میں باندھ دیں
یہ علاج ہر کوئی نہیں کر سکتا
بلکہ اس طریقے سے کسی عالم دین یا متبع شرع عامل سے کروائیں
جاہل اور ڈھونگی عاملوں سے کوسوں دور رہیں اسی میں دنیا وآخرت کی بھلائی ہے
Sunday, 9 August 2020
کلمہ طیبہ کے ذریعے استخارہ کا لا جواب عمل
کلمہ طیبہ کے ذریعے
استخارہ کا لا جواب عمل
از :: پیر طریقت روحانی عامل حضرت مولانا محمود الحسن رضوی قادری چشتی نقشبندی سہروردی
مالیگاؤں
7588792786
آج کل اکثر عاملین مختلف طریقوں سے استخارہ کرتے ہیں
جن میں کوئی تسبیح کے ذریعے کوئی قینچی یا چھری کے ذریعے تو کوئی اعداد کے ذریعے استخارہ کرتے ہیں
لیکن ہر ایک کو کامیابی ملے یہ ضروری امر نہیں
میرے پاس اکثر ایسے معاملات آتے رہتے ہیں کہ عاملین سحر بتا دیتے ہیں اور ان کو آسیبی اثرات ہوتے ہیں
کسی کو معمولی آسیب ہوتا ہے
اور عاملین ڈر بتا کر بڑا سخت خطرناک جیسے الفاظ استعمال کر کے پیسہ اینٹھنے کا کام کرتے ہیں
ظاہر سی بات ہے کہ جب دل میں اخلاص نہ ہو گا تو یہی سب ہو گا
بندہ جب روحانیت سے خالی ہو گا تو اس کے عملیات میں برکت کیسے آئے گی
کلمہ طیبہ سے استخارہ ایسا عمل ہے کہ اس سے دل میں روحانیت کا نور بھی پیدا ہوتا ہے
رجوع الی اللہ عزوجل بھی ہوتا ہے
محبت رسول صل اللہ علیہ وسلم بھی جاگتی ہے
اور استخارہ میں بالکل درست و صحیح جواب ملتا ہے
لہٰذا عاملین اس طریقے کو اپنائیں
اور خدمت خلق کر کے رضائے الٰہی سے شاد کام ہوں
پہلے گیارہ دن کا عمل کر لیں
اس طرح کہ
دس دن تک بعد نماز فجر یا قبل نماز فجر 6000 بار کلمہ طیبہ پڑھیں
اور گیارہویں دن 1900 بار پڑھیں
یہ گیارہ دنوں میں عمل پورا ہو گیا
اب روزانہ 100 بار کا معمول بنا لیں
*عمل کی شرائط*
@ پڑھنے کے وقت تنہائی اور کامل یکسوئی
@ توبہ تمام گناہوں سے
@ دل فکر دنیا سے آزاد
@ عمل پورا ہونے کے بعد صدقہ و خیرات کریں
@ یہ عمل پورا ہونے کے بعد بزرگانِ دین کیلئے ایصال ثواب کریں
اور میرے لئے دعائے خیر و مغفرت
جس کا استخارہ کرنا ہو
اس کا نام مع والدہ لے کر چند بار کلمہ طیبہ پڑھیں
اور اللہ تعالیٰ کی طرف لو لگا کر اس کے معاملے پر آنکھ بند کر کے غور کریں
ابتدائی دنوں میں ایک دو دن میں یا زیادہ سے زیادہ سات دن میں اس کا معاملہ آپ کو بتا دیا جائے گا
چاہے کوئی خواب میں آ کر بتائے یا آپ پر خود بخود ظاہر ہو جائے گا کہ جس کے بارے میں آپ نے استخارہ کیا تھا اس کا جواب کیا ہے
اس طرح رفتہ رفتہ جب آپ اس پر مکمل طور پر عمل پیرا ہو جائیں گے تو
جیسے ہی آپ کلمہ پڑھ کر کسی کا نام مع والدہ لے کر استخارہ کریں گے
اسی وقت آپ پر اس کے احوال ظاہر ہو جائیں گے
ان شاءاللہ
مولیٰ دل کا زنگ چھڑا
قلب نوری پائے جلا
دل کو کر دے آئینہ
جس میں چمکے یہ کلمہ
حق لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
یہ بہت مجرب عمل ہے
الحمدللہ میں اکثر اسی طریقے سے استخارہ کرتا ہوں
اور اللہ تبارک و تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر و احسان ہے کہ ہمیشہ کافی و شافی جواب عنایت ہوتا ہے
Monday, 3 August 2020
مصنف مجربات محمود کا ایک اور تحفہ
Monday, 20 April 2020
رمضان المبارک کی پہلی شب کا روحانی عمل
Friday, 14 February 2020
حج و عمرہ کا عمل
Wednesday, 29 January 2020
نقش محمودی ارشدی
منقبت حضور بندہ نواز علیہ الرحمہ
السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ محترم حضرات یہ منقبت شریف حضور صدر الدین ابوالفتح شیخ الاسلام و المسلمین حضرت خواجہ سید محمد بندہ نواز...
-
Assalamu alaikum 🌹 *کچھ معروف شیوخ علماء خطبا ء کا رابطہ نمبر مع اضافہ جدیدہ*🌹 ⬇⬇⬇⬇⬇⬇⬇⬇⬇ تاج الشريعة قاضی القضاۃ ...
-
*ایک پُر تاثیر روحانی عمل* *سورۂ مزمل شریف* سورۂ مزمل شریف ایک بہت ہی پر تاثیر سورہ مبارک ہے جس سے اکثر عاملین کام لیتے ہیں اور اکثر اولیاء...
-
*ایک روحانی عمل* *تبت یدا ابی لھب و تب* یہ آیت دشمن کو تباہ و برباد کرنے کیلئے سیف قاتل کی خاصیت رکھتی ہے اگر کوئی دشمن کسی کو بلا وجہ تک...