Friday, 26 March 2021

قرآن کریم کی برکتیں

*قرآن کریم ہمارے لئے رہنما اور ہماری شفا کا ذریعہ بھی ہے*

تحریر:
روحانی عامل پیر طریقت مولانا محمودالحسن قادری رضوی چشتی سہروردی نقشبندی 
مالیگاؤں 

          *7588792786*

اللہ پاک نے قرآن پاک کو رسول گرامی وقار صلی الله علیہ وسلم پر نازل فرمایا  
جیسے اللہ کی ذات قدیم ہے ویسے ہی قرآن کریم  بھی قدیم ہے 
قرآن پاک میں انسانوں کی ہدایت کے رہنما اصول  بھی ہیں جن پر عمل کرکے انسان اپنی دنیاوی زندگی کو کامیاب و کامراں بنا سکتا ہے 
وہیں اس پر عمل کرکے انسان کی اخروی حیات بھی کامیاب و کامراں ہوجاتی ہے 
اس کتاب میں نجات انسانی کا زریں اصول اور رخشاں و تاباں ضابطہ بھی مرقوم ہے 

اس کتاب میں نہ صرف انسانوں کی انفرادی رہنمائی ہے 
بلکہ اس کتاب میں ایک جامع اصول بیان کیا گیا ہے جو انفرادیت کے علاوہ سیاست و حکومت تہذیب و تمدن اقوام و ملل کے نشیب و فراز کو بھی واضح کرتا ہے 

یہ جامع کتاب بلا شبہ ہر حیثیت سے ممتاز و نادر ہے 

قلب انسانی جب آلائش دنیا میں ملوث ہو کر تنگ و تاریک ہو جاتا ہے تو ایسی حالت میں ایک بندہ مومن کو سوائے قرآن کریم کے اور کسی دوسری جگہ اطمینان قلب نصیب نہیں ہو سکتا 

صرف قرآن عظیم ہی وہ عظیم الشان لازوال نعمت ہے جس سے انسانی دل کو سکون میسر آسکتا ہے 
خود قرآن عظیم فرماتا ہے 
الا بذكرالله تطمئن القلوب 
بلاشبہ اللہ کے ذکر میں ہی دلوں کا چین ہے
 
اس  کتاب میں دنیا کا ہر علم و ہر بیماری کا علاج بھی بیان کیاگیا ہے 
اور اس بات کا خلاصہ بھی ہیکہ 

*اور ہم نازل فرماتے ہیں قرآن میں جو شفاء اور رحمت ہے ایمان والوں کیلئے* 

قرآن پاک اللہ جل شانہ کا وہ کلام ہے جو ہر قسم کے شک وشبہ سے بالاتر ہے 
جس کے کسی لفظ یا حرف پر بھی ذرہ برابر شبہ کی گنجائش نہیں ہے 
اسی پاک کلام کا یہ اعجاز ہے کہ اس کو پڑھنے سے یا سننے سے لاعلاج بیماریاں شفا پا جایا کرتی ہے 
زخم خوردہ دلوں کیلئے مرہم تریاق ہے 
قلب انسانی جب آلائش دنیا میں ملوث ہو کر تنگ و تاریک ہو جاتا ہے تو ایسی حالت میں ایک بندہ مومن کو سوائے قرآن کریم کے اور کسی دوسری جگہ اطمینان قلب نصیب نہیں ہو سکتا 
اسی طرح اس قرآن عظیم میں بے شمار لاعلاج بیماریوں کا روحانی  علاج اور شفا بھی مضمر ہے 

قرآن عظیم سے اپنی بیماریوں کے علاج کیلئے روحانی عامل پیر طریقت  مولانا  محمودالحسن قادری رضوی چشتی سہروردی  مالیگاؤں  سے رابطہ قائم فرمائیں

Saturday, 27 February 2021

ترانہ اشرفی

ترانہ اشرفی

یہ اشرفی ترانہ سراج العاملین حضرت مولانا محمود الحسن رضوی قادری چشتی نقشبندی سہروردی صاحب ( مالیگاؤں )  نے تحریر کیا ہے
جسے حضرت حافظ غلام زرقانی صاحب ( رفیع گنج ) نے اپنی آواز سے سجایا
آپ اس پیاری آواز کو اس لنک سے سن سکتے ہیں
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=845828712652788&id=100016770001399?sfnsn=wiwspwa&d=w&vh=i&extid=a&d=w&vh=i


اس ترانہ اشرفی کو پیر طریقت رہبر راہ شریعت حضرت سید انیس اشرف صاحب اشرفی الجیلانی دامت برکاتہم العالیہ نے بہت پسند فرمایا
حضرت قبلہ نے مولانا محمود الحسن رضوی صاحب کو بہت ساری دعاؤں سے بھی نوازا
آپ بھی اس کلام کو سن کر محظوظ ہوں اور
بارگاہ مخدوم سید اشرف سمنانی میں نذرانہ عقیدت پیش کریں

Friday, 26 February 2021

مجربات محمود ایک کامیاب ترین کتاب

روحانی عامل حضرت مولانا نور اعظم صاحب عشقی نے مجربات محمود کے بارے میں اپنے گراں قدر تاثرات سے نوازا ہے ملاحظہ فرمائیں

Wednesday, 10 February 2021

نقش اللہ الصمد

*خیر و برکت کیلئے اللہ الصمد کا مثلث نقش*

*یہ عظیم نقش میرے عزیز شاگرد حضرت مولانا مہدی حسن قادری عشقی صاحب کی فرمائش پر شیئر کیا گیا ہے*
*اس نقش کو لکھتے وقت اللہ الصمد کا ورد کرتے رہیں*
*ائمہ مساجد اس نقش کو اپنے غریب مقتدیوں کو اپنی طرف سے تحفہ پیش کریں*

*سوائے ائمہ و علماء کوئی اس نقش کو نہ لکھیں*

*عام لوگ اپنے قریب مسجد کے امام یا کسی سنی صحیح العقیدہ عالم دین سے ہی یہ نقش بنوائیں*

*اگر رزق  و روزی میں خیر و برکت  فوراً دیکھنا منظور ہو تو نقش بالا کو   استعمال میں لائیں ہم*              *21 نقش ساعت سعید میں تحریر کریں*
*خصوصاً جمعرات کی پہلی ساعت یا جمعہ کی آخری ساعت میں*

 
 *ان میں سے ایک نقش موم جامہ کر کے اپنے ساتھ رکھیں*
*بقیہ بیس نقوش میں سے ہر ایک کو ایک مٹھی دانے کے ساتھ دریا میں مچھلیوں کی خوراک بنائے یا باغ وغیرہ میں چڑیوں کی خوراک بنائے*

*دانے ایک مٹھی سے زیادہ بڑھائے جا سکتے ہیں*

*ان شاءاللہ رزق میں بے پناہ برکت ہو گی*
*دنیا  سے بے نیازی ہو گی*
*امراء و حکام کا خوف کافور ہو گا*
*خلق خدا مطیع و فرماں بردار ہو گی*
*برائی سے نفرت اور نیکیوں کی طرف دل مائل ہوگا*
*دل عشق رسول علیہ السلام سے سرشار ہو گا*

*فقیر روحانی عامل مولانا محمودالحسن قادری عشقی چشتی نقشبندی سہروردی مالیگاؤں*

*7588792786*

منقبت حضور بندہ نواز علیہ الرحمہ

السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ  محترم حضرات  یہ منقبت شریف حضور صدر الدین ابوالفتح شیخ الاسلام و المسلمین حضرت خواجہ سید محمد بندہ نواز...