*قرآن کریم ہمارے لئے رہنما اور ہماری شفا کا ذریعہ بھی ہے*
تحریر:
روحانی عامل پیر طریقت مولانا محمودالحسن قادری رضوی چشتی سہروردی نقشبندی
مالیگاؤں
*7588792786*
اللہ پاک نے قرآن پاک کو رسول گرامی وقار صلی الله علیہ وسلم پر نازل فرمایا
جیسے اللہ کی ذات قدیم ہے ویسے ہی قرآن کریم بھی قدیم ہے
قرآن پاک میں انسانوں کی ہدایت کے رہنما اصول بھی ہیں جن پر عمل کرکے انسان اپنی دنیاوی زندگی کو کامیاب و کامراں بنا سکتا ہے
وہیں اس پر عمل کرکے انسان کی اخروی حیات بھی کامیاب و کامراں ہوجاتی ہے
اس کتاب میں نجات انسانی کا زریں اصول اور رخشاں و تاباں ضابطہ بھی مرقوم ہے
اس کتاب میں نہ صرف انسانوں کی انفرادی رہنمائی ہے
بلکہ اس کتاب میں ایک جامع اصول بیان کیا گیا ہے جو انفرادیت کے علاوہ سیاست و حکومت تہذیب و تمدن اقوام و ملل کے نشیب و فراز کو بھی واضح کرتا ہے
یہ جامع کتاب بلا شبہ ہر حیثیت سے ممتاز و نادر ہے
قلب انسانی جب آلائش دنیا میں ملوث ہو کر تنگ و تاریک ہو جاتا ہے تو ایسی حالت میں ایک بندہ مومن کو سوائے قرآن کریم کے اور کسی دوسری جگہ اطمینان قلب نصیب نہیں ہو سکتا
صرف قرآن عظیم ہی وہ عظیم الشان لازوال نعمت ہے جس سے انسانی دل کو سکون میسر آسکتا ہے
خود قرآن عظیم فرماتا ہے
الا بذكرالله تطمئن القلوب
بلاشبہ اللہ کے ذکر میں ہی دلوں کا چین ہے
اس کتاب میں دنیا کا ہر علم و ہر بیماری کا علاج بھی بیان کیاگیا ہے
اور اس بات کا خلاصہ بھی ہیکہ
*اور ہم نازل فرماتے ہیں قرآن میں جو شفاء اور رحمت ہے ایمان والوں کیلئے*
قرآن پاک اللہ جل شانہ کا وہ کلام ہے جو ہر قسم کے شک وشبہ سے بالاتر ہے
جس کے کسی لفظ یا حرف پر بھی ذرہ برابر شبہ کی گنجائش نہیں ہے
اسی پاک کلام کا یہ اعجاز ہے کہ اس کو پڑھنے سے یا سننے سے لاعلاج بیماریاں شفا پا جایا کرتی ہے
زخم خوردہ دلوں کیلئے مرہم تریاق ہے
قلب انسانی جب آلائش دنیا میں ملوث ہو کر تنگ و تاریک ہو جاتا ہے تو ایسی حالت میں ایک بندہ مومن کو سوائے قرآن کریم کے اور کسی دوسری جگہ اطمینان قلب نصیب نہیں ہو سکتا
اسی طرح اس قرآن عظیم میں بے شمار لاعلاج بیماریوں کا روحانی علاج اور شفا بھی مضمر ہے
قرآن عظیم سے اپنی بیماریوں کے علاج کیلئے روحانی عامل پیر طریقت مولانا محمودالحسن قادری رضوی چشتی سہروردی مالیگاؤں سے رابطہ قائم فرمائیں
Comments
Post a Comment