مجربات محمود اور اوراد محمود کے بارے میں حقیقت بیانی
از قلم
پیر طریقت مولانا محمد عرفان مقبولی صاحب قبلہ دامت برکاتہم
خلیفہ مقبول العلماء
مقام کڑوئی تعلقہ سنگمیشور ضلع رتنا گیری مہاراشٹرا
موبائل نمبر 9420525892
الحمدللہ رب العٰلمین
اللّٰہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر و احسان ہیکہ اس نے ہم کو ایک ایسی امت میں پیدا فرمایا جس نے دنیا میں سچائی اور صداقت کا ایسا علم بلند فرمایا کہ
جس کے انکار کی جرأت ادیان باطلہ میں بھی نہیں
ہمارا پیارا دین جس کی سب سے پہلی بنیاد سچائی پر قائم ہے
اسی دین برحق کی تعلیم کا نتیجہ ہے کہ ہم اپنی گفتار و کردار میں اس کا برملا اظہار کرتے ہیں
اور یہی وجہ ہے کہ
آج میں ایک سچی بات آپ حضرات کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہوں
کہ آج سے چار سال قبل میں نے پیر طریقت حضرت مولانا محمود الحسن رضوی قادری چشتی صاحب کی کتاب مجربات محمود کو منگوایا
اس کا مطالعہ کیا اور اس میں درج اعمال و وظائف کو رو بہ کار لایا اور اس کے مطابق
جن جن حضرات کو میں نے آپکی کتابوں سے تعویذات دی ہے سو فیصد ی انکے کام کامیاب ہو گئے
اس کتاب کا مطالعہ کرنے سے ایک بات کا شدت سے احساس ہوتا ہے کہ واقعی صاحب کتاب حضرت مولانا محمود الحسن رضوی قادری صاحب پر حضور خواجہ دکن سیدی بندہ نواز گیسو دراز علیہ الرحمہ کی خاص تجلیات اور عنایات ہیں
اور آپ حضور بندہ نواز علیہ الرحمہ کی زندہ کرامت ہیں
آپ نہایت سادہ طبیعت انسان ہیں
جب آپ سے کوئی روحانی و عرفانی سوال کیا جاتا ہے تو
انتہائی متانت سے متاثر کن جواب خلوص و للہیت سے عطا فرماتے ہیں
میری خواہش ہے کہ ہر سنی عالمِ دین اور ہر سنی امام مسجد کے پاس مجربات محمود اور اوراد محمود ہونا چاہئے
تاکہ وہ اس کتاب کے ذریعے خدمت خلق کا فریضہ بہتر طریقے سے انجام دے سکیں
رب تعالیٰ کی بارگاہ میں میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے حبیبِ پاک صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے صدقہ و طفیل حضرت کو عمر خضر عطا فرمائے اور آپکے قلم میں مزید لکھنے کی قوت عطا فرمائے
Comments
Post a Comment