*سحر اور آسیب کسے کہتے ہیں*
*تحریر از قلم فیض رقم*
*سراج العاملین مظہر تجلیات خواجہ بندہ نواز روحانی عامل مولانا محمود الحسن رضوی قادری چشتی نظامی سہروردی نقشبندی*
مالیگاؤں
7588792786
آج کل اکثر جاہل عاملین سحر اور آسیب کے فرق بین کو بھی نہیں جانتے
جن کو سحر ہوتا ہے ان کو آسیب زدہ بتا کر آسیب کا علاج کرتے کرتے تھک جاتے ہیں
اور پھر آخر میں اپنی چرب زبانی سے کنارہ کشی کرتے نظر آتے ہیں
اسی طرح جن کو واقعی آسیب ہوتا ہے ان کے سحر کا علاج کرنے لگتے ہیں
یا پھر مریض کے متعلقین کو یہ بھرم دلا دیتے ہیں کہ یہ آسیب کسی نے بھیجا ہے
محترم حضرات!
یہ تمام باتیں وہی کر سکتا ہے جو علم روحانیت سے نابلد ہو اور اس کا دل روحانیت سے یکسرخالی ہو
میں اکثر و بیشتر ہندستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتا رہتا ہوں
ہر جگہ جاہل عاملین کی یہ بے راہ روی میں نے خود مشاہدہ و ملاحظہ کی ہے
اس لئے ضروری سمجھا کہ کچھ باتیں اس ضمن میں بھی پیش کر دوں تاکہ
عوام الناس ان جاہل عاملین کے ٹولے سے محفوظ و مامون ہو سکیں
*سحر کیا ہے*
سحر عرف عام میں جادو کو کہتے ہیں
کہ کسی جوگی یا جادوگر یا ساحر نے کسی کو جانی یا مالی یا بدنی نقصان پہنچانے کی غرض سے کوئی ایسا منتر جنتر پڑھا یا ناپاک و سفلی عمل کیا کہ جس کیلئے کیا ہے
وہ تکلیف میں مبتلا ہو جاتا ہے
یہ بہت تکلیف دہ معاملہ ہوتا ہے
یہ ناپاک کام کبھی فوری طور پر اثر انداز ہوجاتا ہے
اور کبھی سال دو سال کی تاخیر سے ہوتا ہے
حتیٰ کہ یہ ایسا منحوس اور نجس کام ہے کہ بعض دفعہ یہ تیس چالیس سال کے بعد بھی اثر انداز ہو جاتا ہے
یہی وجہ ہے کہ اس سے بچنے کی ہر ممکن تدبیر کرنا چاہئے
کسی مسلمان کیلئے جائز نہیں کہ وه کسی مسلمان کیلئے جادو ٹونا کرے کسی مسلمان کو تکلیف پہنچائے اگر کسی مسلمان نے کسی مسلمان کیلئے جادو ٹونا کیا ہے تو جس کیلئے کیا ہے وه تو بفضل الہی تکلیف سے بچ بھی سکتا ہے
لیکن جادو ٹونا کرنے والا دنیا میں بھی تکلیف ده حالات سے گزرتا ہے ذلت والی موت اُس کا مقدر ہوتی ہے اور آخرت میں وہ عذاب الہی سے محفوظ نہیں ہو سکتا
لہٰذا ہر مسلمان کو اس فعل بد سے بچنا چاہئے اور ہمیشہ اس سے توبہ کرنی چاہئے
کیونکہ بعض صورتوں میں یہ ناجائز و حرام تو بعض صورتوں میں کفروشرک ہیں
سحر کی دوسری قسم کسی مسلمان کیلئے بددعا کردینا ہے
یا کسی مسلمان کی اچھی کمائی یا اچھا کاروبار یا اچھا گھر یا اچھی بیوی یا اچھی بیٹی بیٹا دیکھ کر اس پر نظر بد لگا دینا ہے
یا
ان سب اچھی چیزوں کو دیکھ کر حسد میں مبتلا ہوکر ان کی بربادی چاہنا ہے
یہ دوسری قسم بھی ناجائز و حرام ہے
مندرج بالا تمام اقسام سحر میں شمار ہوتی ہیں۔
آسیب کیا ہے*
آسیب ایسی تکلیف کو کہتے ہیں جس کے اسباب ظاہری طور پر نظر نہ آتے ہوں
بیماری ہے لیکن ساری رپورٹ نارمل ہے
اسی طرح کمائی ہو رہی ہے،
کاروبار اچھا چل رہا ہے لیکن اس سے بڑھ کر اخراجات ہو رہے ہیں۔
سبب سمجھ میں نہیں آ رہا ہے
گھر میں ساری آسائشیں موجود ہیں مگر پھر بھی سكون نام کی کوئی چیز نہیں ہے
گھر کے افراد میں جهگڑا کچھ نہیں ہے پھر بھی کوئی کسی سے محبت سے بات کرنے کو تیار نہیں ہے
اکثر نوجوان پوری تیاری کے باوجود امتحان میں کامیابی حاصل نہیں کرپاتے
اكثر لوگوں کے پاس
پوری صلاحیت ہے ڈگری ہے پھر بھی نوکری یا جاب نہیں ملتی
بعض میاں بیوی کی میڈیکل رپورٹس بالکل درست اور نارمل ہیں اس کے باوجود اولاد کی نعمت سے محروم ہیں
بعض کو اولاد نصیب بھی ہوتی ہیں لیکن وہ زیاده دنوں تک جی نہیں پاتیں
بعض کنواری لڑکیوں کو اللہ تعالیٰ نے حسن سیرت حسن صورت سے سرفراز فرمایا ہے
لیکن اس کے باوجود ان کو مناسب رشتہ میسر نہیں ہوتا۔
انہی جیسے اور بھی بہت سارے معاملات ہوتے ہیں .
یہ ساری صورتیں آسیبی معاملات کی ہوتی ہیں
اسی طرح اکثر 15 سے 18 سال کی لڑکیوں کو اور بعض کو شادی کے فوراً بعد ایسی حالت ہوتی ہے کہ جیسے کوئی جن حاضر ہو گیا ہے اور وہ بات کرتا ہے کبھی چڑیل و ڈائن بن کر یا کبھی مرد کی طرح آواز نکال کر
یہ صورتیں نظر آنے میں تو آسیب ہی ہوتی ہیں لیکن حقیقت میں نہ یہ آسیب ہوتی ہے نہ سحر
یہ صرف عمر کا تقاضہ اور جسمانی تبدیلی کا اثر ہوتا ہے
*جاہل عاملین اور لٹیرے پھوک جھروا اور اوجھا تانترک لوگ*
سب سے زیاده اسی کا فائدہ اٹھاتے ہیں
اور عوام کی جائز کمائی برباد کرتے ہیں
لہذا عوام الناس سے پرخلوص گزارش ہے کہ عمليات کیلئے کسی بھی ایرے غیرے نتھو خیرے جاہل عامل کے جال میں نہ پھنسیں بلکہ اپنے گردو پیش میں کسی اچھے سنی صحیح العقیدہ عالم دین سے صلاح و مشورہ کرکے کسی معتبر عامل سے ہی دعاء، تعویذ اور روحانی عملیات کروائیں
تاکہ آپ کی جائز و حلال کمائی بھی محفوظ رہے اور شریعت کی پاسداری بھی رہے
Comments
Post a Comment