Saturday, 24 February 2018

آیۃ الکرسی کے روحانی عملیات

آیۃ الکرسی کے فوائد اور اس کی عظمت کے روحانی عملیات

آیۃ الکرسی بہت ہی باعظمت  آیت ہے
جس میں خداوند قدوس کی عظمت و شان اور اس کی دائمی صفات کا بیان ہے
اور اسی کے ساتھ ساتھ اس کی لا متناہی قدرت و جبروت کا بھی بیان ہے
اس کی عظمتوں کے سامنے جنات و شیاطین سرنگوں ہو جاتے ہیں
اس کو پڑھتے ہی بندۂ مومن کے دل الله وحده لا شریک کی قوت و طاقت  سے پر ہو جاتے ہیں
اور بندۂ مومن دنیا و ما فیھا کی ہر طاقت و قوت سے بے خوف ہو جاتا ہے
فرشتگان الہی اس بندہ کی حفاظت پر مامور ہو جاتے ہیں جو اس آیت مقدسہ کی صدق دل سے تلاوت کرتا ہے
احادیث میں اور تفاسیر میں اس کی بہت زیادہ اہمیت بیان کی گئیں ہیں
صرف اس آیت کی تفسیر اور عظمت بیان کی جائے تو ایک دفتر ناکافی ہو جائے
اس سے عاملین کاملین نے بہت عملیات کام میں لئے ہیں
میں بھی مختصراً صرف ان عملیات کا ذکر کر رہا ہوں جو میرے مجربات میں شامل ہیں

آیۃ الکرسی چوری سے حفاظت کیلئے ایک لاجواب و بے مثال نسخہ ہے
جس مکان کے دروازے کو یا دکان کو بند کرتے وقت آیۃ الکرسی پڑھ لی جائے
اس مکان یا دکان میں اس دن چوری یا ڈاکہ زنی نہیں ہو گی
  لہذا دکان دار حضرات اپنی دکان کو بند کرتے وقت تالا لگاتے ہوئے یا سفر میں جانے والے حضرات اپنے مکان میں تالا بند کرتے ہوئے آیۃ الکرسی ضرور پڑھ لیں
ان کے دکان و مکان چوری سے محفوظ ہو جائیں گے

جس شخص پر آسیب کا سایہ ہو
ایسے شخص پر گیارہ دن تک سات بار  آیۃ الکرسی پڑھ کر دم کریں
آسیب کا اثر رفتہ رفتہ زائل ہو جائے گا

جس شخص کے بدن کے کسی بھی حصے میں درد ہو
اس حصہ پر کلمہ کی انگلی رکھ کر سات بار آیۃ الکرسی پڑھیں درد زائل ہو گا
یا پانی پر دم کر کے اس پانی کو پلادیں
ہر فرض نماز کے بعد کم از کم ایک بار آیۃ الکرسی کی عادت بنائیں
بندۂ مومن فاقہ کشی سے محفوظ ہو جائے گا
یہ عمل رسول الله صلی الله علیہ وسلم سے بھی منقول ہے  لہذا  سنت کا  ثواب بھی ملے گا
اگر کسی بندہ کو ظالموں کا خوف ہو تو دشمنوں کے نام کی تعداد کے مطابق آیۃ الکرسی پٍڑھ کر الله عزوجل سے دعا کرے
ظالم اپنے ظلم سے باز رہے گا
حالت سفر میں آیۃ الکرسی پڑھنے سے سفر کی مشقتوں سے آسانیاں نصیب ہوتی ہیں
اگر سونے سے پہلے آیۃ الکرسی پڑھ لیں تو رات بھر الله کے مقرب فرشتے اس بندہ کی حفاظت پر مامور رہتے ہیں
اور اگر صبح بیدار ہو کر پڑھ لیں تو سارا دن حفاظت کرتے ہیں
جو عورت درد زہ میں مبتلا ہو اس کو آیۃ الکرسی پڑھ کر تھوڑے سے  گڑ پر دم کر کے کھلا دیا جائے
الله عزوجل کے کرم سے درد زہ کافور ہو گا اور آسانی سے بچے کی ولادت ہو گی
جس پر شیطان یا جن حاوی ہو گئے ہوں ایسے لوگوں پر آیۃ الکرسی پڑھ کر ان کے کانوں میں دم کیا جائے تو شیطان و جن فوراً بھاگ جاتے ہیں

مجرب عمل از مولانا محمودالحسن قادری رضوی چشتی نقشبندی

No comments:

Post a Comment