*مجربات محمود*
*عاملین کیلئے رہنما کتاب*
یہ تحریر میرے محترم حضرت مفتی شمس الدین خان مصباحی صاحب قبلہ نے عنایت فرمائی ہے ـ
میں ان کا ممنون ہوں کہ حضرت مجھ پر اس قدر اعتماد فرماتے ہیں
*جزاک الله تعالی فی الدارین*
از قلم : حضرت مفتی شمس الدین خان صاحب مصباحی
شیخ الحدیث و صدر المدرسین
دارالعلوم غوث اعظم
کوکنی پورہ ناسک
*9325036677*
روحانی عامل حضرت مولانا محمود الحسن قادری رضوی صاحب سے میرے دیرینہ روابط ہیں
برسوں سے عملیات میں شغف رکھتے ہیں ـ
ابھی ان کی عملیات کے موضوع پر ایک کتاب مجربات محمود زیور طباعت سے آراستہ ہوئی ہے ـ
میں نے کتاب کا مطالعہ کیا
موصوف کی ذات سے میں اس حد تک واقف ہوں کہ بغیر مطالعہ کے بھی اس کتاب پر تبصرہ کر سکتا تھا
لیکن پھر بھی میں نے چیدہ چیدہ مطالعہ کیا ـ
اور اس کتاب کو عاملین اور علماء کیلئے فائدہ مند پایا
اس کتاب میں صرف روحانی و قرآنی عملیات پر ہی خامہ فرسائی کی گئی ہے
جو قاری کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے اور قاری کتاب ختم ہونے تک سیراب نہیں ہوسکتا
اس میں روحانی و قرآنی عملیات کے علاوہ ضمناً تقوی و پارسائی اور علماء و دینی طلباء کی خدمت کی طرف لوگوں کو متوجہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے
لہذا علماء و ائمہ حضرات جو قوم کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں
وہ اس کتاب سے ضرور استفادہ کریں
اور مصنف موصوف کو الله تعالی اپنے حبیب پاک کے صدقے دارین کی نعمتوں سے مالا مال فرمائے
آمین بجاہ النبی الامین الکریم صلی الله علیہ وسلم
No comments:
Post a Comment