Sunday, 24 February 2019

مجربات محمود سرمایہ روحانیت

میرے محسن حضرت علامہ مولانا سید ظہیر الاسلام نقشبندی صاحب قبلہ نے مجھ فقیر کے بارے میں جن عظیم توقعات کا اظہار فرمایا ہے
میں بھی الله کریم سے دعا کرتا ہوں کہ ان کے زبان مبارک سے نکلے ہوئے الفاظ میرے حق میں پورے ہو جائیں
آمین یا رب العالمین

*مجربات محمود. سرمایہ روحانیت*

از قلم   : گل گلزار نقشبندیت پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ مولانا السید الشاہ ظہیر الاسلام ذکی میاں نقشبندی الحسنی الحسینی صاحب دامت برکاتہم العالیہ
نائب سجادہ نشین آستانہ عالیہ نقشبندیہ عنایت اللہیہ خانقاہ بالاپور مہاراشٹر

9422893380

الحمد لله
مجربات محمود کو ایک سرسری نظر اس وقت دیکھا تھا
جب اس کا اجراء ہوا تھا
چونکہ اجراء کی تقریب جو صد سالہ عرس رضوی کی مناسبت سے ہوئی تھی اس میں میں بھی موجود تھا اور ملک و بیرون ملک کے کئی جید علماء کرام اس محفل میں شریک تھے
بعد میں میں نے اس کتاب کا گہرائی سے مطالعہ کیا
تو اندازہ ہوا کہ یہ کتاب کوزہ میں سمندر کی مصداق ہے
اس کتاب میں فیضان اولیاء الله  بھی ہے
قرآنی برکات بھی ہیں
تقوی و پرہیز گاری بھی ہے
اور
عملیات کا خزانہ بھی ہے
اور ایسے ایسے نادر و نایاب عملیات ہیں جو واقعی صرف علماء کرام ہی کا خاصہ ہے
تقریب اجراء بھی اس شان کی تھی کہ شہ نشین پر صرف علماء کرام کو ہی زینت بزم کیا گیا تھا
اجراء بھی ایک ایسے حافظ قرآن کے ہاتھوں کیا گیا جن کے خاندان میں  ماشاء الله کئی پشتوں سے خطیب اور قاضی کی ذمہ داریاں چلی  آرہی ہیں
یعنی خطیب شہر ناسک الحاج حافظ حسام الدین صاحب اشرفی قبلہ
کتاب پر اور کتاب کے مولف پر واقعی سب سلاسل کا فیضان ابر باراں کی طرح برس رہا ہے
جو دیکھنے والی آنکھیں واقعی دیکھتی ہیں
پوری کتاب روحانیت کا بحر ذخار ہے
اس  کتاب کو حاصل کر کے اپنی روحانی پیاس بجھائیں
اس کتاب کے مضامین جتنے قیمتی ہیں ویسے ہی ظاہری طور پر بھی اسے سجایا گیا ہے
کتاب کی قیمت اگر 500  روپئے کی بجائے 5000  روپئے ہوتی تو بھی یہ کتاب اپنی اہمیت و افادیت کے اعتبار سے مفت میں ہوتی

لہذا علماء کرام و ائمہ کرام خصوصی طور سے اسے حاصل کریں
اور کماحقہ اس سے استفادہ کریں

کتاب کے مصنف  پیر طریقت حضرت علامہ مولانا محمود الحسن صاحب قادری رضوی نقشبندی صاحب کیلئے دعا گو ہوں کہ جس طرح انہوں نے محض بزرگان دین کے اشارے پر خدمت خلق اور افادہ عام کیلئے اپنے سینے کے تمام راز کھول کر رکھ دئے ہیں
اسی طرح الله کریم ان کیلئے اپنے غیبی خزانوں کو کشادہ فرمادے
آمین یا رب العالمین

اس کتاب کو حاصل کرنے کیلئے اس نمبر پر رابطہ کریں
             7588792786

No comments:

Post a Comment